افغانستان: امارتِ اسلامیہ افغانستان کے وفد نے مولوی عبد القیوم روحانی کی قیادت میں اہم جرگے کا انعقاد کیا۔ جرگے میں تحریک طالبان پاکستان اور حافظ گل بہادر گروپ کے نماٗندوں نے شرکت کی۔ جرگے میں ان دونوں گروپوں کے علاوہ خوست کے گورنر سمیت اہم سیکیورٹی حکام بھی شریک تھے۔
جرگے میں افغان رہنما عبد القیوم روحانی نے تحریک طالبان پاکستان اور حافظ گل بہادر گروپ کے میں جاری کشیدگی کے خاتمے پر غور و خوض کیا۔ اور دونوں فریقین سے کشیدگی کم کرنے کے لیے اپیل کی گٗی کہ طاقت کے استعمال کے بجاٗے مذاکرات کاراستہ اختیار کریں۔
امارت اسلامیہ کے وفد نے جرگے کے بعد تانی خیل اور کالا کلی کا دورہ بھی کیا، جہاں فریقین کے درمیان جاری کشیدگی کا جاٗزہ لیتے ہوٗے مقامی عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور علاقے میں امن و امن کے لیے کردار ادا کرنے کی گزارش کی۔۔
دیکھیں؛ افغان شہری ڈاکٹر امین نے اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ سے نام ہٹانے کی درخواست کر دی