باجوڑ: سیکیورٹی اداروں نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردی کی بنا پر خالی کرائے گئے پانچ علاقوں کو پُر امن قرار دے دیا نقل مکانی کرنے رہائیشیوں کو آباد ہونے کی اجازت بھی دے دی گٗی۔
باجوڑ کے 5 علاقوں میں لرکالان، بر کالان، غنم شاہ، چیمار جوڑ اور چوترہ شامل ہیں جہاں سے سیکیورٹی ادروں نے دہشت گردوں کا خاتمہ کرتے ہوٗے ان علاقوں کو پر امن قرار دے دیا۔
مذکورہ علاقوں میں نقل مکانی کرنے والے متاثرین واپس اپنے علاقوں میں آباد ہورہے ہیں، نیز لغڑی بازار بھی مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے جس عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
دیکھیں: خیبرپختونخوا میں عام عوام کے درمیان 8 ہزار ٹی ٹی پی اراکین کی موجودگی کا انکشاف