اب اس معاہدے میں تاجکستان اور ازبکستان کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ خطے میں تجارت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

May 5, 2026

باغی کمانڈر نے اپنے خطاب میں رژیم کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرزمین کو تباہ اور وسائل کو لوٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہلمند اور قندھار سے کوکنار مٹانے کے بہانے بدخشانیوں کے گھروں میں فوجیں داخل کی جا رہی ہیں

May 5, 2026

یہ نغمہ اس عزم کو دہراتا ہے کہ پاکستانی عوام اور افواجِ پاکستان “بنیانٌ مرصوص” کی طرح اپنے شہداء کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

May 5, 2026

انگلینڈ کی ٹیم دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا کا پانچواں، پاکستان کا چھٹا اور ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر بھی برقرار ہے۔

May 5, 2026

واضح رہے کہ قہقہوں کے بادشاہ کہلائے جانے والے امان اللّٰہ خان طویل علالت کے بعد 2020ء میں خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے، لیکن ان کا فن آج بھی دونوں ممالک کے فنکاروں کے دلوں میں زندہ ہے۔

May 5, 2026

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران بھی ٹیکسٹائل برآمدات میں مجموعی طور پر 1.48 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جولائی 2025 سے اپریل 2026 تک کے عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 15 ارب 7 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ برآمدات 14 ارب 85 کروڑ ڈالر تھیں۔

May 5, 2026

سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر واضح اکثریت کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

یاد رہے کہ چند دن قبل عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلی کے عہدے سے فارغ کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلی نامزد کیا تھا۔
سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر واضح اکثریت کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

سہیل آفریدی کو سابق وزیر اعلی گنڈاپور سمیت 90 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا اور وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔

October 13, 2025

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے بعد سہیل آفریدی صوبے کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جبکہ اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔

سہیل آفریدی کو سابق وزیر اعلی گنڈاپور سمیت 90 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا اور وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔

اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے کل چار امیدوار میدان میں تھے — سہیل آفریدی (پی ٹی آئی)، مولانا لطف الرحمان (جے یو آئی ف)، سردار شاہ جہاں یوسف (مسلم لیگ ن) اور ارباب زرک خان (پیپلزپارٹی) — اور تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔

اجلاس کے دوران سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خطاب کیا اور کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے دور حکومت میں صوبے کے لیے کیے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا اور اس صورت میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی ہے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ عمل آئین کے مطابق جاری رکھا جائے گا اور ایوان کے آئینی طریقہ کار کے تحت نئے قائد ایوان کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسمبلی کی گیلری میں شور شرابے پر اسپیکر نے حاضرین کو خاموش رہنے کی ہدایت بھی کی۔

دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر دستخطوں میں فرق کے اعتراض کے باعث انہیں 15 اکتوبر کو ذاتی طور پر گورنر ہاؤس طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلی کے عہدے سے فارغ کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلی نامزد کیا تھا۔

دیکھیں: تجزیہ کاروں اور سیاسی ماہرین نے گنڈاپور کی تبدیلی کی وجہ موروثی سیاست اور علیمہ خان کو قرار دے دیا

متعلقہ مضامین

اب اس معاہدے میں تاجکستان اور ازبکستان کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ خطے میں تجارت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

May 5, 2026

باغی کمانڈر نے اپنے خطاب میں رژیم کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرزمین کو تباہ اور وسائل کو لوٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہلمند اور قندھار سے کوکنار مٹانے کے بہانے بدخشانیوں کے گھروں میں فوجیں داخل کی جا رہی ہیں

May 5, 2026

یہ نغمہ اس عزم کو دہراتا ہے کہ پاکستانی عوام اور افواجِ پاکستان “بنیانٌ مرصوص” کی طرح اپنے شہداء کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

May 5, 2026

انگلینڈ کی ٹیم دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا کا پانچواں، پاکستان کا چھٹا اور ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر بھی برقرار ہے۔

May 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *