طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

گیارہویں کلاس کے نتائج نے پنجاب کے تعلیمی معیار کو بے نقاب کردیا

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے تحت 7 لاکھ 74 ہزار 424 طلبا و طالبات نے امتحانات دیے، جن میں سے 3 لاکھ 55 ہزار 204 ناکام رہے
پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے تحت 7 لاکھ 74 ہزار 424 طلبا و طالبات نے امتحانات دیے، جن میں سے 3 لاکھ 55 ہزار 204 ناکام رہے

ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ جب تک امتحانی نظام میں اصلاحات نہیں کی جاتیں تب تک معیارِ تعلیم اور نتائج میں بہتری ناممکن ہے

October 16, 2025

لاہور: پنجاب میں گیارہویں کلاس کے سالانہ امتحانات کے نتائج نے تعلیمی معیار کو بے نقاب کردیا ہے۔

نتائج کے مطابق پنجاب میں پچاس فیصد طلبا بھی معیارِ تعلیم پر پورا نہیں اُترسکے، جس نے صوبے کے نظامِ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے تحت 7 لاکھ 74 ہزار 424 طلبا و طالبات نے امتحانات دیے، جن میں سے 3 لاکھ 55 ہزار 204 ناکام رہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ کامیابی کا تناسب محض 53.71 فیصد رہا۔

ماہرینِ تعلیم کے مطابق زیرِ نظر نتائج اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ رٹہ سسٹم نے نظام تعلیم کو شدید متاثر کیا ہے، جو طلبا میں تخلیقی سوچ پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبات نے 60.85 فیصد کامیابی کے ساتھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ طلبا میں کامیابی کا تناسب محض 43.42 فیصد رہا۔
کُل 4 لاکھ 53 ہزار 370 طالبات اور 3 لاکھ 14 ہزار 54 طلبہ نے امتحانات دیے۔

اس موقع پر ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ جب تک امتحانی نظام میں اصلاحات نہیں کی جاتیں اور تدریس میں تحقیقی انداز نہیں اپنایا جاتا تب تک معیارِ تعلیم میں بہتری ناممکن ہے۔ لہذا حکومتِ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ نصاب، تدریس بالخصوص امتحان سے متعلق اصلاحات جلد از جلد نافذ کی جائیں۔

دیکھیں: امیر خان متقی کی نئی دہلی میں پریس کانفرنس: بھارت کے ساتھ تعلقات، تعلیم، تجارت اور پاکستان سے کشیدگی پر گفتگو

متعلقہ مضامین

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *