ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر منتخب

نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے اور ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے
نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے اور ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے

اپنے خطاب میں انہوں نے شہر کے تمام نسلی اور طبقاتی گروہوں کا شکریہ اد کیا جنہوں نے ان کی تحریک کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا

November 5, 2025

چونتیس سالہ ظہران ممدانی، جو نیویارک کے علاقے کوئینز سے ریاستی رکنِ اسمبلی ہیں، نیویارک شہر کے 111ویں میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ شہر کی تاریخ میں پہلے مسلمان اور پہلے ساؤتھ ایشیائی نژاد میئر ہوں گے، جبکہ وہ 100 سال سے زائد عرصے میں منتخب ہونے والے کم عمر ترین میئر بھی ہیں۔

نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی نے الیکشن جیتنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے اور ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

اس تاریخی موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظہران ممدانی نے کہا کہ آج ہم نے ایک طاقتور سیاسی خاندان کی بالادستی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے مقابل اینڈریو کوومو کو اچھے الفاظ سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج کی رات میں آخری بار ان کا نام لے رہا ہوں کیونکہ اب ہمارا تعلق ماضی سے نہیں بلکہ مستقبل سے ہے۔ ترقی پسند نمائندہ سمجھے جانے والے زہران ممدانی کا کہنا تھا کہ عوام نے انکا تبدیلی کے لیے ساتھ دیا ہے تاکہ ایک ایسا شہر تعمیر کیا جائے جہاں ہر شہری باعزت زندگی گزار سکے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے شہر کے تمام نسلی اور طبقاتی گروہوں کا شکریہ اد کیا جنہوں نے ان کی تحریک کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔ بالخصوص یمنی بیکریوں کے مالکان، ٹیکسی ڈرائیور، ازبک نرسیں اور ایتھوپیا کی خواتین کا جنکی بدولت ہمیں کامیابی مل سکی۔

ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی کامیابی ایک لاکھ سے زائد رضاکاروں کی جدوجہد کا ثمر ہے، جنہوں نے اس تحریک کو ایک ناقابل شکست عوامی طاقت میں بدل دیا۔

ظہران ممدانی نے یہ بھی کہا کہ ان کی جیت فقط الیکشن جیتنے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اس چیز کا واضح ثبوت ہے کہ عوام کی طاقت سے نیویارک کو ایک پرامن اور بہتر شہر بنانا ممکن ہے۔

دیکھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازعہ بیان: پاکستان سمیت دیگر ممالک پر جوہری تجربات کے الزامات عائد کر دیے

متعلقہ مضامین

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے باپ اور 13 سالہ بیٹے سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 10 لاکھ بے گھر افراد کو خطرات لاحق ہیں۔

November 11, 2026

امریکی حکام کے مطابق ایلس ہوانگ چین کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتی رہی ہیں اور ان کا ہدف اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ تھے۔

November 11, 2026

کرک میں چنغوص پولیس چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چیک پوسٹ کا مرکزی دروازہ اور عمارت متاثر ہوئی۔

November 11, 2026

بلوچستان ہائی کورٹ نے ٹریفک اہلکار قتل کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں 10 سال قیدِ بامشقت اور دیت کی سزا سنا دی ہے۔

November 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *