امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر منتخب

نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے اور ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے
نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے اور ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے

اپنے خطاب میں انہوں نے شہر کے تمام نسلی اور طبقاتی گروہوں کا شکریہ اد کیا جنہوں نے ان کی تحریک کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا

November 5, 2025

چونتیس سالہ ظہران ممدانی، جو نیویارک کے علاقے کوئینز سے ریاستی رکنِ اسمبلی ہیں، نیویارک شہر کے 111ویں میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ شہر کی تاریخ میں پہلے مسلمان اور پہلے ساؤتھ ایشیائی نژاد میئر ہوں گے، جبکہ وہ 100 سال سے زائد عرصے میں منتخب ہونے والے کم عمر ترین میئر بھی ہیں۔

نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی نے الیکشن جیتنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے اور ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

اس تاریخی موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظہران ممدانی نے کہا کہ آج ہم نے ایک طاقتور سیاسی خاندان کی بالادستی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے مقابل اینڈریو کوومو کو اچھے الفاظ سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج کی رات میں آخری بار ان کا نام لے رہا ہوں کیونکہ اب ہمارا تعلق ماضی سے نہیں بلکہ مستقبل سے ہے۔ ترقی پسند نمائندہ سمجھے جانے والے زہران ممدانی کا کہنا تھا کہ عوام نے انکا تبدیلی کے لیے ساتھ دیا ہے تاکہ ایک ایسا شہر تعمیر کیا جائے جہاں ہر شہری باعزت زندگی گزار سکے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے شہر کے تمام نسلی اور طبقاتی گروہوں کا شکریہ اد کیا جنہوں نے ان کی تحریک کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔ بالخصوص یمنی بیکریوں کے مالکان، ٹیکسی ڈرائیور، ازبک نرسیں اور ایتھوپیا کی خواتین کا جنکی بدولت ہمیں کامیابی مل سکی۔

ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی کامیابی ایک لاکھ سے زائد رضاکاروں کی جدوجہد کا ثمر ہے، جنہوں نے اس تحریک کو ایک ناقابل شکست عوامی طاقت میں بدل دیا۔

ظہران ممدانی نے یہ بھی کہا کہ ان کی جیت فقط الیکشن جیتنے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اس چیز کا واضح ثبوت ہے کہ عوام کی طاقت سے نیویارک کو ایک پرامن اور بہتر شہر بنانا ممکن ہے۔

دیکھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازعہ بیان: پاکستان سمیت دیگر ممالک پر جوہری تجربات کے الزامات عائد کر دیے

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *