بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

افغان رہنما حبیب حکمتیار نے افغان پالیسیوں کو قیامِ امن کے لیے خطرناک قرار دے دیا

افغان رہنما حبیب الرحمان حکمتیار نے کہا ہے کہ افغان طالبان سمیت دیگر گروہوں کی جنگی ذہنیت اور تنگ نظری نے نہ صرف افغان سرزمین کو نقصان پہنچایا بلکہ پڑوسی ممالک کے لیے بھی خطرات پیدا کیے ہیں
افغان رہنما حبیب الرحمان حکمتیار نے افغان سیاسی گروہوں کی دوہری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں سے پاکستان کے خلاف سرگرم رہنے والے گروہ اب مجبوراً پاکستانی حمایت کے محتاج ہیں۔ افغان رہنما حبیب الرحمان حکمتیار نے کہا کہ افغان طالبان سمیت دیگر گروہوں کی جنگی ذہنیت اور تنگ نظری نے نہ صرف افغان سرزمین کو نقصان پہنچایا بلکہ پڑوسی ممالک کے لیے بھی خطرات پیدا کیے ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور دیگر گروہوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے امن و استحکام کے لیے اکردار ادا کرنا چاہیے

November 24, 2025

افغان رہنما حبیب الرحمان حکمتیار نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سیاست میں ذاتی مفادات و منفعت خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ افغان سیاسی گروہوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دے کر نہ صرف افغان سرزمین کو بلکہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں روندا ہوا ہے۔

حبیب الرحمان حکمتیار نے اپنے بیان میں افغان گروہوں کی دوہری پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں سرگرمِ عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اور دیگر گروہوں نے اپنی جنگی ذہنیت اور تنگ نظری کے باعث نہ صرف افغان سرزمین کو نقصان پہیچایا بلکہ پڑوسی ممالک کے لیے بھی مسائل پیدا کیے۔

حبیب الرحمان حکمتیار نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ افراد جنہیں ماضی میں پاکستان کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل رہی، اب ول لوگ وہی پالیسیاں اپنا رہے ہیں جو خطے اور پاکستان کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔ حبیب الرحمان حکمتیار نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ افغان گروہوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور پاکستان کے ساتھ تعاون کے ذریعے خطے میں استحکام پیدا کرنا چاہیے۔

حبیب الرحمان حکمتیار کا بیان افغان سیاست کی ان کمزوریوں اور کوتاہیوں کو واضح کرتا ہے جو نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے باعثِ خطرہ ہیں۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ پاکستان روزِ اول سے افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں قیامِ امن کے لیے پرعزم ہے جبکہ دوسری جناب افغان طالبان کو احساسِ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے امن و استحکام کے لیے اپنا کردار کرنا چاہیے۔

دیکھا جائے تو مذکورہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطہ سنگین حالات سے گزر رہا ہے اور افغانستان سے نکلنے والے دہشت گرد عناصر پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

دیکھیں: عالمی سمپوزیم رپورٹ میں افغانستان میں صحافتی آزادی کی 550 سے زائد خلاف ورزیوں کی نشاندہی

متعلقہ مضامین

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *