لاہور کی جانب سے حسیب اللہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اسامہ میر نے 22، فخر زمان نے 20، عبداللہ شفیق نے 17 اور سکندر رضا نے 15 رنز اسکور کیے۔

April 17, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو عوام تک منتقل کیا جائے گا، تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

April 17, 2026

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ “پاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں”،

April 17, 2026

رائٹرز کے مطابق پاکستان کا آئل ٹینکر ’شالامار‘ متحدہ عرب امارات سے تقریباً 8 کروڑ لیٹر خام تیل لے کر آبنائے ہرمز سے گزر چکا ہے اور کراچی کی جانب گامزن ہے، جہاں وہ دو روز میں پہنچنے کی توقع ہے۔

April 17, 2026

دنیا جس قدر معاشی دباؤ اور توانائی کے بحران کے بوجھ تلے دبی ہوئی تھی، اس میں اچانک ٹھہراؤ اور سکون محض اتفاق نہیں بلکہ پاکستان کی انتھک محنت اور سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی، آبنائے ہرمز کا کھلنا اور امریکہ۔ایران کشیدگی میں کمی دراصل ایک بڑے سفارتی عمل کے ثمرات ہیں۔

April 17, 2026

امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی بحری جہاز ‘شالامار’ خام تیل لے کر آبنائے ہرمز سے نکلنے میں کامیاب؛ کراچی کے لیے روانہ۔

April 17, 2026

افغان حکومت کی پالیسیوں کے باعث واپس آنے والے افغان مہاجرین شدید مشکلات کا شکار

اعلیٰ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق واپس آنے والے ہزاروں خاندانوں کو مالی امداد، طبی سہولتیں، خوراک اور رہائش فراہم کی گئی ہے تاہم لاکھوں مہاجرین اب بھی شدید مشکلات میں ہیں
افغان طالبان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مہاجرین کی بنیادی ضروریات پوری کرتے ہوئے انہیں مشکلات سے نکالیں

ماہرین کے مطابق افغان مہاجرین کے مسائل کا حل انسانی حقوق اور خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے

November 24, 2025

افغانستان میں واپس آنے والے لاکھوں مہاجرین کو سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی شدید مسائل کا سامنا ہے۔ جn میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی، رہائشی بحران اور روزگار جیسے مسائل شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بحران افغان طالبان کی ناکام پالیسیوں، سماجی و اقتصادی نظام کی ناکامی اور افغان حکومت کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق افغانستان میں مہاجرین کو بنیادی سہولیات، روزگار اور رہائش جیسے شدید چیلنجز درپیش ہیں۔ مہاجرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی یہ مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں لہذا ہمیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔

افغان مہاجرین کے مسائل سے نمٹنے والے اعلیٰ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز مختلف راستوں کے ذریعے ملک واپس لائے گئے مہاجرین کو درج ذیل سہولیات فراہم کی گئیں ہین جن میں ہرات، اسلام کلا کے راستے سے 17 خاندان واپس آئے جو 71 افراد پر مشتمل تھے۔ مالی امور کمیٹی نے انہیں 130,000 افغانی امداد فراہم کی۔ اسی طرح نیمروز، وریشمو لار میں 54 خاندان جنکی تعداد 214 تھی، واپس افغانستان لوٹے اور رجسٹر ہوئے۔ اس کے علاوہ مزید 741 افراد بھی واپس لائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق صحت کمیٹی نے 741 افراد میں سے 477 افراد کو طبی سہولتیں فراہم کیں۔

رپورٹ کے مطابق کندهار اور سپین بولدک کے راستے سے 900 خاندان واپس آئے جو 5,017 افراد تھے۔ ٹرانسپورٹ کمیٹی نے 654 خاندانوں کو مختلف صوبوں میں منتقل کیا اور 5,679,900 افغانی کرایہ فراہم کیا۔ مالی امور کی کمیٹی نے 1,078 خاندانوں کو 9,010,000 افغانی امداد دی۔ خوراک، پانی اور 1,066 سم کارڈز بھی فراہم کیے گئے۔

اسی طرح ننگرہار، تورخم میں 229 خاندان واپس آئے جنکی تعداد 1,230 تھی اور انہیں بائیومیٹرک رجسٹریشن فراہم کی گئی۔ جبکہ 250 خاندانوں کو مختلف صوبوں میں منتقل کیا گیا اور 925,300 افغانی کرایہ فراہم کیا گیا۔ انہیں بطورِ امداد کے 2,364,000 افغان کرنسی دی گئی اور 225 سم کارڈز تقسیم کیے۔ اسی طرح کابل میں 588 خاندان واپس آئے جنکی تعداد 3,064 تھی مختلف صوبوں میں منتقل کیا گیا اور 2,635,000 افغانی کرایہ دیا گیا۔

مجموعی اعداد و شمار کے مطابق رجسٹر شدہ مہاجرین 1,200 خاندان ہیں جو 6,532 افراد ہیں، منتقل شدہ مہاجرین کے 1,492 خاندان ہیں، جو 7,695 افراد پر مشتمل ہیں اسی طرح جن مہاجرین کو امداد دی گئی وہ 1,387 خاندان ہیں۔

تاہم ان سب کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں واپس آنے والے افغان شہریوں کے لیے جس وسیع پیمانے پر انتظامات کرنے چاہیے تھے افغان طالبان اس میں ناکام رہے جس بنا پر مہاجرین کو شدید مشکلات کا سامن اہے۔

ماہرین کے مطابق واپس آنے والے افغان مہاجرین کے مسائل کو حل کرنا نہ صرف انسانی حقوق کے لیے ضروری ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔ انہوں نے افغان حکومت اور بین الاقوامی اداروں اپیل کی ہے کہ وہ مؤثر اقدامات کے ذریعے مہاجرین کی بنیادی ضروریات پوری کریں تاکہ وہ معاشرتی و اقتصادی طور پر مستحکم ہو سکیں۔

دیکھیں: افغان مہاجرین کی وطن واپسی: تعداد سات لاکھ تک پہنچ گئی

متعلقہ مضامین

لاہور کی جانب سے حسیب اللہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اسامہ میر نے 22، فخر زمان نے 20، عبداللہ شفیق نے 17 اور سکندر رضا نے 15 رنز اسکور کیے۔

April 17, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو عوام تک منتقل کیا جائے گا، تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

April 17, 2026

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ “پاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں”،

April 17, 2026

رائٹرز کے مطابق پاکستان کا آئل ٹینکر ’شالامار‘ متحدہ عرب امارات سے تقریباً 8 کروڑ لیٹر خام تیل لے کر آبنائے ہرمز سے گزر چکا ہے اور کراچی کی جانب گامزن ہے، جہاں وہ دو روز میں پہنچنے کی توقع ہے۔

April 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *