امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

اسلام آباد خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، وزیرِ اطلاعات

وفاقی وزیرِ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی اور تمام ہدایات وہیں سے موصول ہوئیں
وفاقی وزیرِ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی اور تمام ہدایات وہیں سے موصول ہوئیں

گرفتار سہولت کار ساجد اللہ شینا نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر اور قاری عثمان نے اسے اسلام آباد حملے کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کی

November 25, 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد کے سیکٹر جی۔11 میں ہونے والے خودکش حملے کے مجرم اور ان کے ساتھیوں کی شناخت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی11 میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث افراد کی شناخت سامنے آگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بمبار قاری عثمان (عرف زبیر) تھا جو افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع اچین کا رہائشی تھا۔ اسی طرح حملے میں ملوث چار سہولت کاروں کے نام ساجد اللہ (عرف شینا)، کامران خان، محمد زالی اور شاہ منیر کے نام بتائے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق ساجد اللہ اور محمد زالی نے تقریباً چھ ماہ قبل افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر داد اللہ اور ابو حمزہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔ یہ ملاقاتیں کنڑ اور کابل میں ہوئی تھیں۔

حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ مذکورہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی تھی اور تمام ہدایات بھی وہیں سے موصول ہوئی تھیں۔ حکام کے مطابق اس واقعے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ دہشت گرد گروہ حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے بیرون ممالک سے بالخصوص افغانستان سے ہدایات حاصل کر رہے ہیں۔

اعترافی بیان

اسی طرح گرفتار شدہ دہشت گرد ساجد اللہ شینا نے اعترافی بیان میں کہا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر نے مجھ سے رابطہ کیا اور افغانستان آنے کا کہا نیز قاری عثمان نے بھی مجھ سے رابطہ کیا۔ ساجد اللہ شینا کا کہنا ہے کہ جلال آباد سے کابل پہنچنے پر مجھے اسلام آباد حملے کی ہر طرح سے رہنمائی دی گئی تھی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پروپیگنڈون سے باخبر رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

دیکھیں: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کے 7 سہولت کار گرفتار

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *