بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

کے پی میں شدت پسندی کا بدلتا منظرنامہ: ٹی ٹی پی کی خاموشی اور نامعلوم گروہوں کا سامنے آنا

خیبر پختونخوا میں شدت پسندی کے بیانیے میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ٹی ٹی پی اور آئی ایم پی کے میڈیا سکوت اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ دفاعِ قدس، انصار الجہاد اور تحریکِ لبیک پاکستان فورس جیسے نئے گروہ حملوں کی ذمہ داری قبول کررہے ہیں۔

اسی طرح اسلامی امارت پروٹیکشن فورس نامی نیا گروہ بھی ان علاقوں میں حملوں کی ذمہ داری لے رہا ہے

December 2, 2025

خیبر پختونخوا میں شدت پسند تنظیموں کے دعوؤں اور مواصلاتی رویّوں میں ایک واضح تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ روایتی طور پر سرگرم بڑے گروہوں کے میڈیا چینلز غیر معمولی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، جبکہ اسی دوران متعدد نئے اور گیر معروف نام سامنے آ کر کے پی کے علاقوں میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں۔ ایک جانب تو ٹی ٹی پی کے میڈیا چینل پر سکوت اور دوسری جانب خیبر پختونخوا میں حملوں کی ذمہ داری نئے نام سنبھال رہے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ چند ماہ سے شدت پسند کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرنےکے حوالے سے ایک واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایسے وقت میں جب خیبرپختونخوا میں طویل دورانیے سے سرگرم دو بڑی تنظیمیں تحریک طالبان پاکستان اور اتحاد المجاہدین پاکستان (آئی ایم پی) اپنے روایتی ناموں سے فعال ہونے کے بجائے دیگر نئے اور غیر معروف عسکریت پسند گروہوں کے ناموں سے سامنے آرہی ہیں۔ مذکورہ نئے گروہ اُنہی علاقوں میں حملوں کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں، جو اس سے قبل ٹی ٹی پی جیسے بڑی تنظیمیں قبول کرتی تھی۔

دیکھا جائے تو تحریک طالبان پاکستان کا میڈیا گزشتہ کئی روز سے غیر فعال و متحرک ہے۔ اس میں نہ تو نئے واقعات کی تفصیلات شائع کی جا رہی ہیں اور نہ ہی حالیہ عسکری مہم آپریشن الخندق سے متعلق مواد 27 اکتوبر کے بعد سے جاری کیا گیا ہے۔ ٹی ٹی پی کی جانب سے اس طویل اور غیر متوقع سکوت کی کوئی بھی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔

تاہم 22 نومبر کو ‘منزل’ کے ایک اشاعت میں بنوں میں ہونے والے ایک واقعے کا حوالہ ضرور دیا گیا ہے جسے فقط طالبان کی کارروائی قرار دیا گیا۔ یہ 27 اکتوبر کے بعد پہلا موقع تھا جب ٹی ٹی پی کے پلیٹ فارم سے کسی حملے کا غیر واضح اور مبہم اشارہ دیا گیا ہو۔

غیر معروف عسکریت پسند گروہ
تحریکِ طالبان پاکستان کی اس خاموشی کے برعکس 17 نومبر سے ٹی ٹی پی سے وابستہ ٹیلی گرام چینل ضربِ مومن پر اچانک 31 اکتوبر سے لے کر حالیہ ایام تک ہونے والے حملوں کے دعوے ظاہر ہونے لگے۔ مذکورہ دعوے نئے اور مبہم ناموں کے حوالے سے کی جا رہی ہے جو پہلے میڈیا کے سامنے نہیں تھے۔ جن میں درجِ ذیل گروہ شامل ہیں۔

دفاعِ قدس، انصار الجہاد، تحریکِ لبیک پاکستان فورس۔ خیال رہے کہ مذکورہ تمام گروہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں۔

نئے دھڑوں کا ظاہر ہونا

اسی دورانیے میں ایک اور نیا نام اسلامی امارت پروٹیکشن فورس بھی سامنے آیا ہے جس کا ایک میڈیا چینل 29 اکتوبر کو بنایا گیا۔ یہ گروہ شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، دیر، پشاور اور خیبر جیسے علاقوں میں حملوں کی ذمہ داری قبول کر رہا ہے یہ وہی علاقے ہیں جو ماضی میں ٹی ٹی پی اور آئی ایم پی کی سرگرمیوں کا مرکز رہے ہیں۔

دیکھیں: خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے اور داعش کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاعات بے بنیاد قرار

متعلقہ مضامین

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *