تاجکستان کے ضلع داروز میں چین روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے مزدورں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں دو چینی شہری ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ تاجکستان کی قومی سلامتی کے مطابق چینی شہریوں پر حملہ بدخشاں صوبے کے مایمی ضلع سے سرحد عبور کرنے والے عناصر نے کیا۔ خیال رہے کہ اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو محض چار روز کے میں دوبارہ پیش آیا۔ اس سے قبل 29 نومبر کو بھی ایس ایم کمپنی کے تین چینی ملازمین کو قتل اور ایک کو زخمی کیا گیا تھا۔مذکورہ واقعہ افغانستان کے دور دراز شمالی علاقوں میں گیر ملکی مزدوروں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کی ایک واضح مثال ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں طالبان کے اندرونی اختلافات، مسلح گروہوں کی موجودگی اور دہشت گردانہ کاروائیاں معمول کی بات ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری
بدخشاں پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے تصدیق کی کہ تازہ ترین حملے کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو مایمی ضلع میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی ضلع میں اس سے قبل بھی دو چینی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تاجکستان حکومت
تاجکستان نے مذکورہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تاجکستانی حکام نے افغان حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سرحد پر تحفظ اور استحکام یقینی بنایا جا سکے اور ان واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
دیکھیں: خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے اور داعش کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاعات بے بنیاد قرار