پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم عدم تعاون کی صورت میں دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

July 22, 2026

بنوں میں فتنہ الخوارج کا سہولت کار خود ساختہ مولوی ظفریاب گرفتار ہو گیا ہے، جس نے خارجی کمانڈرز کو بھتہ خوری کے لیے غیر شرعی فتوے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

July 22, 2026

وزارت آئی ٹی نے تیرہ ارب روپے کے 9 میگا پراجیکٹس کی منظوری، 55 لاکھ افراد کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت میسر

یو ایس ایف نے پاکستان کے 11 اضلاع میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر آپٹیکل نیٹ ورک کے لیے 13 ارب روپے مالیت کے 9 میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی
پاکستان کے 11 اضلاع میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر آپٹیکل نیٹ ورک کے لیے یو ایس ایف نے 13 ارب روپے مالیت کے 9 میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے

اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی اور صحت کے شعبوں میں بہتری آئے گی بلکہ کاروباری مواقع بھی بڑھیں گے

December 4, 2025

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) نے ملک کے 11 اضلاع میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر آپٹیکل کیبل نیٹ ورک کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 13 ارب روپے مالیت کے 9 بڑے میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان نے کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان، ممبر ٹیلی کام جہانزیب رحیم، چیف ایگزیکٹو آفیسر یو ایس ایف چوہدری مدثر نوید، محمد یوسف اور عائلہ ماجد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ان پراجیکٹس کی تکمیل سے تقریباً 55 لاکھ سے زائد افراد کو انٹرنیٹ اور موبائل کنیکٹیویٹی کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ اس کے علاوہ 11 اضلاع کے 178 ٹاؤنز اور یونین کونسلوں کے ساتھ ساتھ 753 دیہات کے رہائشی بھی ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہو سکیں گے جس سے ملک میں ڈیجیٹل رابطے اور آن لائن سہولیات کے نئے دروازے کھلیں گے۔

یو ایس ایف کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدامات کی بدولت پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور عام شہریوں تک جدید اور تیز ترین اشیاء پہنچانے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ نیز یہ منصوبہ شہری و دیہاتی علاقوں تفریق ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی اور صحت کے شعبوں میں بہتری آئے گی بلکہ کاروباری مواقع بھی بڑھیں گے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد بھی ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔

دیکھیں: مستحکم معیشت اور جدید کاروباری حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

متعلقہ مضامین

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *