اقوامِ متحدہ کی معاونت مشن برائے افغانستان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی سیاسی، انسانی اور سکیورٹی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ایک خصوصی اجلاس بدھ، 10 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔
یہ اجلاس نیویارک وقت کے مطابق صبح 10 بجے جبکہ کابل میں شام 7 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا۔
اس نشست میں افغانستان کے حوالے سے عالمی توجہ ایک بار پھر مرکوز ہونے کی توقع ہے، جہاں کونسل کے رکن ممالک تازہ پیش رفت اور مستقبل کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس افغانستان میں جاری انسانی بحران، گورننس کے مسائل اور سلامتی کی صورتحال پر جامع بحث کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔