امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

July 18, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے 5 سال بعد پہلی بار مخالف جنگجوؤں نے یفتلِ سفلی ضلع کے ہیڈکوارٹر پر عارضی قبضہ کر لیا، اسلحہ و گاڑیاں قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔

July 18, 2026

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

بابری مسجد کے بعد اب سنبھل مسجد مودی سرکار کے نشانے پر

ہندو انتہا پسند تنظیوں کے دعوے پر عدالت نے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے کا حکم دیا۔ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا
ہندو انتہا پسند تنظیوں کے دعوے پر عدالت نے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے کا حکم دیا، جبکہ مسلمانوں نے اپنے مؤقف کے اظہار کا موقع نہ ملنے پر اعتراض کیا۔

عدالتی فیصلے کے نتیجے میں علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور ڈرون کے ذریعے نگرانی جاری ہے

December 31, 2025

بابری مسجد کے بعد اب اترپردیش کی سنبھل شاہی جامع مسجد مودی سرکار کے نشانے پر ہے، آر ایس ایس اور دیگر ہندو انتہا پسند تنظیمیں جامع مسجد سنبھل کو شہید کرنے کے درپے ہیں۔

انتہا پسند ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ سنبھل مسجد کی جگہ پہلے ہری ہر مندر تھا۔ بھارتی عدالت نے صدیوں پرانی مسجد سے متصل قبرستان کے سروے کا حکم دے دیا جس کے بعد سرکاری ٹیمیں سروے کیلئے موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو مسلم کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ نیز اترپردیش پولیس ڈرون کی مدد سے علاقے کی نگرانی کررہی ہے۔

تنازعے کی وجہ
سروے کا حکم ہندو انتہا پسند گروہوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر دیا گیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد کی جگہ پہلے ایک ہندو مندر موجود تھا۔ مسجد کی انتظامیہ نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عدالت میں اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

سیاسی ردعمل
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے فریقین کو سنے بغیر کارروائی کی ہے جو مزید انتشار کا سبب بنا۔ اسی طرح سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے سروے میں جلد بازی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب حکمران جماعت بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ اپوزیشن انتخابات کے بعد ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آئینی تحفظ
شاہی جامع مسجد کو 1920 میں قدیم آثار کے تحفظ کے قانون اور 1991 کے عبادت گاہوں کے ایکٹ کے تحت محفوظ قرار دیا جا چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کے بعد ایسے تنازعات خطے میں مذہبی کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

دیکھیں: بھارت کے مسافر اور کارگو طیاروں کے ذریعے ٹی ٹی پی کو افغانستان میں ہتھیار فراہم کرنے کے شواہد منظر عام پر آ گئے

متعلقہ مضامین

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

July 18, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے 5 سال بعد پہلی بار مخالف جنگجوؤں نے یفتلِ سفلی ضلع کے ہیڈکوارٹر پر عارضی قبضہ کر لیا، اسلحہ و گاڑیاں قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔

July 18, 2026

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *