پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم عدم تعاون کی صورت میں دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

July 22, 2026

بنوں میں فتنہ الخوارج کا سہولت کار خود ساختہ مولوی ظفریاب گرفتار ہو گیا ہے، جس نے خارجی کمانڈرز کو بھتہ خوری کے لیے غیر شرعی فتوے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

July 22, 2026

سعودی قرض کی ادائیگی جے ایف-17 طیاروں کی شکل میں کیے جانے کا امکان

رائٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سعودی قرض کو جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیاروں کے معاہدے میں تبدیل کرنے پر مذاکرات جاری ہیں
رائٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سعودی قرض کو جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیاروں کے معاہدے میں تبدیل کرنے پر مذاکرات جاری ہیں

پاکستان نے حالیہ مہینوں میں دفاعی برآمدات میں پیش رفت کی ہے اور نائجیریا کو جے ایف سترہ طیارے فراہم کر چکا ہے، جبکہ آذربائیجان اور بنگلہ دیش کے ساتھ ممکنہ معاہدے زیرِ غور ہیں

January 8, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سعودی قرض کو جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیاروں کے معاہدے میں تبدیل کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرض کو دفاعی لین دین میں تبدیل کرنے پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق پاکستان کی جانب سے دو ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے کے بجائے اتنی ہی مالیت کے جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیارے سعودی عرب کو فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ معاہدے کی مجموعی مالیت چار ارب ڈالر ہو سکتی ہے، جس میں سے باقی دو ارب ڈالر دفاعی سازوسامان اور متعلقہ آلات کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات دونوں ممالک کے مابین گزشتہ برس طے پانے والے باہمی دفاعی معاہدے کے بعد سامنے آئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عسکری اور اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان شدید مالی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ سعودی عرب خطے میں اپنی دفاعی شراکت داری کو نئے انداز میں ترتیب دے رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق مذاکراتی عمل بنیادی طور پر جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیاروں کی فراہمی تک محدود ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق جے ایف سترہ تھنڈر کو عملی طور پر جنگی حالات میں استعمال کیا جا چکا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ریٹائرڈ فضائی مارشل اور دفاعی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان متعدد ممالک کے ساتھ جے ایف سترہ طیاروں اور جدید دفاعی نظام کی فراہمی پر بات چیت کر رہا ہے، جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے، تاہم مذاکرات کی تفصیلات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے حالیہ مہینوں میں دفاعی برآمدات کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور حکومت ملکی دفاعی صنعت کو معاشی بہتری کے لیے استعمال کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان اس سے قبل نائجیریا کو جے ایف سترہ طیارے فراہم کر چکا ہے، جبکہ آذربائیجان اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھی ممکنہ دفاعی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔

دیکھیں: بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے ساتھ دفاعی تعاون پر اہم ملاقات

متعلقہ مضامین

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *