سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے پاک کشمیر رشتے کو ناقابل تنسیخ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی آڑ میں اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی، غداری پر سخت سزا ہونی چاہیے۔

June 25, 2026

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے امن دستوں کے خلاف جرائم کے احتساب کے لیے قرارداد پیش کر دی، جسے 150 سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

June 24, 2026

پاک۔ امریکہ تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، امریکی سفارتکار کا دعویٰ

امریکہ کے وزیر مشیر برائے عوامی سفارت کاری اینڈی ہیلس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اس وقت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مضبوط اور دوستانہ روابط قائم ہیں

اینڈی ہیلس کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِاعظم شہباز شریف کے درمیان قریبی تعلقات موجود ہیں، اور صدر ٹرمپ نے متعدد مواقع پر ان کے کردار اور قیادت کی تعریف کی ہے

January 9, 2026

امریکہ کے وزیرِ مشیر برائے عوامی سفارت کاری اینڈی ہیلس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اس وقت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین مضبوط اور دوستانہ روابط قائم ہیں۔

ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی سفارتکار نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِاعظم شہباز شریف کے مابین قریبی تعلقات و روابط ہیں۔ ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مواقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے کردار اور قیادت کی تعریف کی ہے۔

اینڈی ہیلس نے پاکستان کی مہمان نوازی کو اس کا حقیقی قومی وصف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام احترام، محبت اور خلوص کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو غیر معمولی گرمجوشی، عزت اور اپنائیت ملتی ہے۔

ثقافتی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفارتکار نے کہا کہ پاکستان کی موسیقی اعلی معیار کی حامل ہے۔ انہوں نے بریانی کو پاکستان کی سب سے مقبول ڈش قرار دیتے ہوئے کراچی کی بریانی کی تعریف کی۔ اینڈی ہیلس نے کہا کہ کوک اسٹوڈیو نہ صرف ایک کامیاب تجارتی منصوبہ ہے بلکہ یہ پاکستانی ثقافت، موسیقی اور کمیونٹی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اسی طرح تعلیم کو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے اینڈی ہیلس نے کہا کہ پاکستان میں فل برائٹ پروگرام کے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں، جس کے تحت 9 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ امریکا کی ممتاز جامعات میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا فل برائٹ پروگرام اس وقت پاکستان میں جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں یو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت قائم کی گئی ہے، جہاں پاکستانی نوجوانوں کے لیے مفت تعلیمی اور پیشہ ورانہ پروگرام فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام اور دیگر قلیل مدتی تبادلہ پروگرام پاکستانی پیشہ ور افراد کو امریکا میں تربیت اور پالیسی سے متعلق تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔

اقتصادی تعاون پر بات کرتے ہوئے امریکی سفارتکار نے کہا کہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی معاونت سے پاکستان کے ریکوڈک معدنی منصوبے میں کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ان کے مطابق امریکی کمپنیاں پاکستان کے مائننگ اور معدنیات کے شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔

اینڈی ہیلس نے پاکستانی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ یو ایس ای ایف پی اور ایجوکیشن یو ایس اے کے مفت تعلیمی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں امریکی کمپنیاں پاکستان میں مزید اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

دیکھیں: افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر ٹرمپ کی ایک بار پھر تنقید، فیصلے کو ”غیر دانشمندانہ” قرار دے دیا

متعلقہ مضامین

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے پاک کشمیر رشتے کو ناقابل تنسیخ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی آڑ میں اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی، غداری پر سخت سزا ہونی چاہیے۔

June 25, 2026

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *