لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

فوزیہ کوفی کا طالبان کو واضح پیغام: افغان لڑکیوں کی تعلیم ایک مقدس جدوجہد ہے

سابق پارلیمانی رکن نے لڑکیوں کے اسکول بند رکھنے کی پالیسی کو قومی شناخت پر حملہ قرار دیا، ’’جنگجو سردار‘‘ کے بیانیے پر بھی تنقید
سابق پارلیمانی رکن نے لڑکیوں کے اسکول بند رکھنے کی پالیسی کو قومی شناخت پر حملہ قرار دیا، ’’جنگجو سردار‘‘ کے بیانیے پر بھی تنقید

فوزیہ کوفی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی نے لاکھوں خواتین کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے

January 13, 2026

افغانستان کی معروف خاتون سیاستدان اور سابق پارلیمانی رکن فوزیہ کوفی نے طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں پر عائد تعلیمی پابندیوں کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس کے خلاف جدوجہد کو ایک مقدس جدوجہد قرار دیا ہے۔

امو ٹی وی کے مطابق فوزیہ کوفی نے سابق سیاسی رہنماء خیرمحمد خیرخواہ کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالبان حکومت کی تعلیمی پالیسیوں پر براہ راست تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج افغانستان کی بیٹیوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو نہ صرف ان کے مستقبل بلکہ پورے ملک کی ترقی اور خودمختاری کے خلاف ہے۔

انہوں نے ان بیانیوں پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا جو ملک میں امن، تعلیم اور مزاحمت کی علامت شخصیات کو ناحق جنگجو سردار قرار دیتے ہیں۔ فوزیہ کوفی کے مطابق یہ سراسر ناانصافی ہے کہ ان شخصیات کو جنگجو کہا جائے جنہوں نے ہمیشہ قلم اور علم کے ذریعے قوم کی خدمت کی اور استقامت و حب الوطنی کی مثال قائم کی۔

تعلیمی بحران کی گہرائی

فوزیہ کوفی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پوری نسل کا مستقبل خطرے میں ہے۔ تین ملین سے زائد لڑکیاں اور نوجوان خواتین اسکول اور جامعات سے محروم ہیں، جسے ماہرین تعلیمی نسل کشی سے تعبیر کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خواتین کی تعلیم پر پابندی کے باعث معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ عالمی بینک کے اندازوں کے مطابق خواتین کی معاشی شرکت محدود ہونے سے افغانستان کی مجموعی قومی پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے، جبکہ ہزاروں خاندان بے روزگاری اور غربت کا شکار ہو چکے ہیں۔

دیکھیں: افغان نائب گورنر کے بیٹے سمیت دو بچے اغواء، ریسکیو آپریشن کے بعد رہا

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *