"> فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اور افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پر وزارت خارجہ کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اور افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پر وزارت خارجہ کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا

پاکستانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری، شہریوں کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائے گا۔پریس ریلیز میں واضح کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اور افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پر وزارت خارجہ کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا

پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ 26 فروری کی رات افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملوں اور عسکری اشتعال انگیزی کا پاکستان کی مسلح افواج نے موثر اور موزوں جواب دیا ہے۔

February 27, 2026

وزارتِ خارجہ نے 27 فروری 2026 کو جاری کردہ پریس ریلیز میں پاک اٖفغان صورتحال پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے، کہ افغانستان کی سرزمین بار ہا پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے، اور پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت اور حق رکھتا ہے۔


پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ 26 فروری کی رات افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملوں اور عسکری اشتعال انگیزی کا پاکستان کی مسلح افواج نے موثر اور موزوں جواب دیا ہے۔ پاکستان نے اپنا غق دفاع استعمال کرتے ہوئے ہدفی کاروائیاں کیں، جن میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے منسلک عناصر کے ٹھکانوں اور لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔


اقدامات کی وضاحت


وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق یہ اقدامات اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے تحت حقِ دفاع کے زمرے میں آتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گرد سرگرمیوں پر سیاسی اور سفارتی سطح پر توجہ دلاتا رہا ہے، تاہم حالیہ پیش رفت کے بعد دفاعی کارروائی ناگزیر ہو گئی۔


طالبان حکومت کو انتباہ


ترجمان کے مطابق خبردار کیا گیا کہ اگر طالبان حکومت کی جانب سے مزید اشتعال انگیزی یا پاکستان کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کا “مناسب، متناسب اور فیصلہ کن” جواب دیا جائے گا۔


عالمی برادری اور افغان حکومت کے لئے پیغام


وزارتِ خارجہ نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر اقدامات کریں اور خطے کو پرامن بنانے میں مثبت کردار ادا کریں۔


بیان میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ طالبان حکام پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی سے باز رہیں اور ان کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔


پاکستان کا آئندہ لائحہ عمل


پاکستانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری، شہریوں کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائے گا۔پریس ریلیز میں واضح کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دیکھیے: اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے؛ خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو سخت پیغام

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *