کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

ایران بھارت بحری تنازع: تین ایرانی جہازوں کی واپسی کے بدلے دو بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت

آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے
بھارت نے تین ایرانی ٹینکرز ضبط کر لئے

ایران نے ردعمل میں بھارت کے دو ایل این جی جہاز روک لیے اور واضح کیا کہ بھارتی جہازوں کی رہائی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بھارت ضبط کیے گئے تین ایرانی جہاز واپس نہیں کرتا۔

March 15, 2026

بھارت نے فروری 2026 میں ایران سے منسلک اور امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے تین آئل ٹینکر ضبط کر لیے تھے، جس کے بعد خطے میں بحری کشیدگی اور سفارتی تناؤ پر نئی بحث شروع ہو گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ایران نے ردعمل میں بھارت کے دو ایل این جی جہاز روک لیے اور واضح کیا کہ بھارتی جہازوں کی رہائی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بھارت ضبط کیے گئے تین ایرانی جہاز واپس نہیں کرتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان ایک سمجھوتہ طے پایا جس کے تحت بھارت نے تین ایرانی جہاز واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

اس پیش رفت کے بعد ایران نے دو بھارتی ایل این جی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی اور دونوں جہاز محفوظ طور پر اس اہم بحری گزرگاہ سے گزر کر بھارت کی جانب روانہ ہو گئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارتی حکام نے مشتبہ سرگرمیوں کے بعد ممبئی کے قریب اپنی سمندری حدود میں تین ٹینکرز کو روک کر تحقیقات کیلئے تحویل میں لے لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ضبط کیے گئے ٹینکرز کے نام اسٹیلر روبی، اسفالٹ اسٹار اور الجافزیا بتائے جاتے ہیں، جو بار بار اپنی شناخت تبدیل کر رہے تھے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی سے بچ سکیں۔

آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے اس علاقے میں کسی بھی کشیدگی کو عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے حساس سمجھا جاتا ہے۔

دیکھئیے:دہشتگردوں کیخلاف کارروائی جائز اور ضروری، بھارتی الزامات شرمناک حد تک منافقانہ ہیں؛ وزارت خارجہ

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *