ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کو متعدد ڈیڈ لائنز دے چکے ہیں۔ 21 مارچ کو انہوں نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، بصورت دیگر توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی۔

April 7, 2026

سعودی عرب کے صنعتی مرکز جبیل پر ایرانی حملہ پاکستان کی ثالثی کوششوں اور علاقائی استحکام کے خلاف ایک بڑی سازش ہے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت یہ حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے، جس کے بعد امن عمل کے سبوتاژ ہونے کا سنگین خدشہ پیدا ہو گیا ہے

April 7, 2026

اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے کی رپورٹ نے انسانی ہمدردی کے نام پر طالبان کے انتہا پسند بیانیے کو فروغ دے کر زمینی حقائق کو مسخ کر دیا ہے۔ رپورٹ میں شہری آبادی میں چھپے دہشت گردانہ ٹھکانوں اور ‘انسانی ڈھال’ کے استعمال کو نظر انداز کرنا خود اقوام متحدہ کے اپنے سکیورٹی جائزوں کی نفی ہے

April 7, 2026

ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں افغانستان کے صوبہ لوگر کا رہائشی قاری عزیر بھی شامل ہے

April 7, 2026

ایرانی سفارت خانہ نے ایچ ٹی این کو خصوصی طور پر تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے اور ڈیل فائنل ہو چکی ہے، جلد اعلان متوقع ہے

April 7, 2026

بھارتی پراپیگنڈا نیٹ ورکس کی جانب سے سینیٹر مشاہد حسین سید کے بیانات کی غلط تعبیر کا مقصد پاک امارات تعلقات میں دراڑ ڈالنا ہے۔ مسلم ممالک کو حساس علاقائی حالات میں صیہونی نواز لابی کے منظم حملوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے

April 7, 2026

بھارتی اکاؤنٹس کی مشاہد حسین کے بیان کی غلط تعبیر: پاک امارات کے مابین دراڑ ڈالنے کی مذموم سازش بے نقاب

بھارتی پراپیگنڈا نیٹ ورکس کی جانب سے سینیٹر مشاہد حسین سید کے بیانات کی غلط تعبیر کا مقصد پاک امارات تعلقات میں دراڑ ڈالنا ہے۔ مسلم ممالک کو حساس علاقائی حالات میں صیہونی نواز لابی کے منظم حملوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے
بھارتی پراپیگنڈا نیٹ ورکس کی جانب سے سینیٹر مشاہد حسین سید کے بیانات کی غلط تعبیر کا مقصد پاک امارات تعلقات میں دراڑ ڈالنا ہے۔ مسلم ممالک کو حساس علاقائی حالات میں صیہونی نواز لابی کے منظم حملوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے

رپورٹ کے مطابق بھارتی اکاؤنٹس نے دنیا نیوز ٹاک شو میں مشاہد حسین سید کے ریمارکس کو مسخ کیا۔ یہ عمل ان خدشات کی تائید کرتا ہے جن میں انہوں نے پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پروپیگنڈا نیٹ ورکس کی نشاندہی کی تھی

April 7, 2026

بین الاقوامی تعلقات کے منظر نامے پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی بڑھتی ہوئی قربت سے خائف دشمن عناصر نے ایک بار پھر منظم پراپیگنڈے کا سہارا لیا ہے۔ حالیہ دنوں میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے سینیٹر مشاہد حسین سید کے متحدہ عرب امارات سے متعلق ریمارکس کو دانستہ طور پر توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کے مابین مصنوعی خلیج اور بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔

رہورٹ کے مطابق بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے دنیا نیوز کے ایک ٹاک شو میں مشاہد حسین سید کے مخلصانہ اور ہمدردانہ ریمارکس کو مسخ کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ بددیانتی پر مبنی تحریف درحقیقت اسی خطرے کی عملی عکاسی ہے جس سے مشاہد حسین نے پہلے ہی متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا تھا۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ بھارتی پراپیگنڈا نیٹ ورکس پاکستان اور خلیجی شراکت داروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

مسلم ممالک کے مابین قرابت کی سازش

علاقائی صورتحال کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہے کہ مسلم ممالک کے تعلقات خراب کرنے کے لیے ایک مربوط و منظم بیانیہ سامنے لایا جا رہا ہے۔ اماراتی بھائیوں کو ان عناصر سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے جو سفارتی لبادے میں تفرقہ ڈالنے کے درپے ہیں۔ عرب بھائیوں کو یہ حقیقت فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ بھارتی لابی صیہونی ریاست کے کس قدر قریب ہے؛ یہ عناصر نہ تو پاکستانیوں کے خیر خواہ ہیں، نہ ایرانیوں کے اور نہ ہی عربوں کے، بلکہ ان کا اصل ایجنڈا مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

تزویراتی اہمیت

یہ معاندانہ مہمات درحقیقت پاک امارات برادرانہ تعلقات کے خلاف دیرینہ بغض کا اظہار ہیں۔ دشمن کی جانب سے کی جانے والی یہ کوششیں جان بوجھ کر تقسیم پیدا کرنے کی سازشوں کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی بنیادیں اتنی گہری ہیں کہ دشمن کے پراپیگنڈا سیلز ان میں دراڑ ڈالنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

آزمائش کی اس گھڑی میں مسلم امہ کے درمیان اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ دشمن عناصر، جو مسلم بھائیوں کے تعلقات میں زہر گھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے ناپاک پروپیگنڈے کو حقائق کے ادراک اور سفارتی فراست سے مسترد کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی تزویراتی شراکت داری ایک ایسی حقیقت ہے جسے دشمن کی کوئی بھی سازش متزلزل نہیں کر سکتی۔

دیکھیے: یو اے ای کے قرض کی واپسی کا مطلب کیا ہے؟

متعلقہ مضامین

ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کو متعدد ڈیڈ لائنز دے چکے ہیں۔ 21 مارچ کو انہوں نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، بصورت دیگر توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی۔

April 7, 2026

سعودی عرب کے صنعتی مرکز جبیل پر ایرانی حملہ پاکستان کی ثالثی کوششوں اور علاقائی استحکام کے خلاف ایک بڑی سازش ہے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت یہ حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے، جس کے بعد امن عمل کے سبوتاژ ہونے کا سنگین خدشہ پیدا ہو گیا ہے

April 7, 2026

اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے کی رپورٹ نے انسانی ہمدردی کے نام پر طالبان کے انتہا پسند بیانیے کو فروغ دے کر زمینی حقائق کو مسخ کر دیا ہے۔ رپورٹ میں شہری آبادی میں چھپے دہشت گردانہ ٹھکانوں اور ‘انسانی ڈھال’ کے استعمال کو نظر انداز کرنا خود اقوام متحدہ کے اپنے سکیورٹی جائزوں کی نفی ہے

April 7, 2026

ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں افغانستان کے صوبہ لوگر کا رہائشی قاری عزیر بھی شامل ہے

April 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *