اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

مشرقی افغانستان میں طالبان نظرانداز، کنڑ و نورستان کے قبائلی عمائدین کا پاکستان سے سکیورٹی کنٹرول کا مطالبہ

مشرقی افغانستان: قبائلی عمائدین کا کابل حکومت کو بائی پاس کر کے پاکستان سے براہِ راست رابطہ، دو ماہ سے بند اہم راستے بحال۔
مشرقی افغانستان کے صوبوں کنڑ اور نورستان کے قبائلی عمائدین نے کابل حکومت کو بائی پاس کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے براہِ راست رابطہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں دو ماہ سے بند اہم تجارتی و سفری راستے بحال کر دیے گئے ہیں

افغانستان کے سرحدی اضلاع میں سکیورٹی خلا اور حکومتی کمزوری؛ قبائلی عمائدین کا افغان طالبان کی شمولیت کے بغیر پاکستان سے معاہدہ۔ ٹی ٹی پی کی روک تھام کی شرط پر برگ متال اور کامدیش کی سڑکیں کھول دی گئیں

April 15, 2026

حالیہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبوں کنڑ اور نورستان کے سرحدی علاقوں میں تقریباً دو ماہ سے بند رہنے والے راستے اور سڑکیں “پاکستانی فورسز کی معاونت” سے دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔ برگ متال اور کامدیش اضلاع میں طویل عرصے سے سڑکوں کی بندش کے باعث مقامی آبادی کو شدید انسانی و معاشی بحران کا سامنا تھا، جس پر مقامی قبائلی عمائدین نے مداخلت کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مدد طلب کی۔ اس ہم آہنگی کے نتیجے میں اب ان علاقوں میں آمد و رفت کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے، جسے مقامی سطح پر ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کابل حکومت کو نظر انداز

اس پیش رفت کا سب سے نمایاں پہلو وہ سفارتی و سکیورٹی خلا ہے جو افغانستان کے موجودہ انتظامی ڈھانچے میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ کنڑ اور نورستان کے قبائلی عمائدین نے چترال میں پاکستانی حکام سے براہِ راست ملاقاتیں کیں اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے تناظر میں سکیورٹی کی فراہمی کے لیے مدد کی درخواست کی۔ قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ یہ تمام تر معاہدے اور مذاکرات افغان طالبان کی شمولیت کے بغیر طے پائے، جو کابل کی حکمرانی اور موجودہ سکیورٹی انتظامات پر مقامی آبادی کے شدید عدم اطمینان اور بے چینی کی عکاسی کرتے ہیں۔

تصاویر میں کنڑ اور نورستان کے قبائلی وفد کو پاکستانی حکام کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات طے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کا مقصد ٹی ٹی پی کی روک تھام اور تجارتی راستوں کی دوبارہ کشادگی ہے

ٹی ٹی پی کے خلاف شرائط

ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی حکام اور افغان قبائلی عمائدین کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے اہم نکتہ طے پایا ہے۔ پاکستانی فورسز نے قبائلی عمائدین کو دوٹوک ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو کسی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی انہیں کوئی پناہ گاہ فراہم کی جائے گی۔ اس شرط کی پاسداری کے عوض پاکستان نے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کی بہتری اور دو ماہ سے بند راستوں کی بحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ابھرتی ہوئی مزاحم

ماہرین اس صورتحال کو افغانستان میں طالبان کی عملداری کے لیے ایک سنگین چیلنج قرار دے رہے ہیں۔ مشرقی افغانستان میں افغان طالبان کو ایک طرف نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کی مزاحمت کا سامنا ہے تو دوسری جانب مقامی احتجاجی تحریکیں طرزِ حکمرانی میں بہتری کے مطالبات کر رہی ہیں۔ قبائلی عمائدین کا پاکستانی حکام سے براہِ راست رابطہ کرنا اور سرحد پار انحصار میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کا بڑا خلا موجود ہے جسے پُر کرنے میں طالبان حکومت ناکام رہی ہے۔ اگرچہ بعض مقامی رہنماؤں نے چترال معاہدے کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے، تاہم زمینی حقائق کابل کی کمزور ہوتی گرفت کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *