کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

اداروں پر عوامی اعتماد کی بحالی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد میں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر حکومت عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل نہ کرتی تو نظام کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے تھے، تاہم قلیل وقت اور دباؤ کے باوجود عوام میں امید پیدا کرنا ایک اہم پیشرفت ہے۔
کشمیری وزیر اعظم کا بیان

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں اور عوام کا جمہوری عمل پر اعتماد دوبارہ قائم ہوا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت مشکل حالات میں امید کی کرن بن کر ابھری ہے۔

April 19, 2026

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں اور نظام پر عوامی اعتماد کی بحالی اور مایوسی کا خاتمہ ان کی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

مظفرآباد میں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر حکومت عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل نہ کرتی تو نظام کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے تھے، تاہم قلیل وقت اور دباؤ کے باوجود عوام میں امید پیدا کرنا ایک اہم پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں اور عوام کا جمہوری عمل پر اعتماد دوبارہ قائم ہوا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت مشکل حالات میں امید کی کرن بن کر ابھری ہے۔

وزیراعظم نے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مؤثر ہتھیار ہے جس کے دانشمندانہ استعمال سے امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے، تاہم فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈا ریاست کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں، جن کا سدباب اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ اور فیک نیوز کی روک تھام میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، اور حکومت اس سلسلے میں صحافیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ریاست کی پائیدار ترقی کے لیے حکومتوں کا تسلسل ضروری ہے، اور کم از کم پانچ سے دس سال کی پالیسی تسلسل سے ہی خود انحصاری کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی برسوں سے تعطل کا شکار ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جن میں مظفرآباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبہ بھی شامل ہے، جو ایک اہم پیشرفت ہے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر، معاون خصوصی سید عزادار حسین کاظمی، ترجمان شوکت جاوید میر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر آصف رضا میر نے وزیراعظم کو فیک نیوز کے سدباب اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم نے تنظیم کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ میڈیا آئندہ بھی جمہوریت اور سیاسی رواداری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دیکھئیے:جموں و کشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دیں گے، عمر عبداللہ کا رامبن واقعہ پر سخت کارروائی کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *