معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سنگین بحران میں کامیاب سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

July 21, 2026

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

July 21, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف عسکری تحاریک بدخشاں سے آگے بڑھ کر کاپیسا اور دیگر علاقوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں۔

July 21, 2026

نئی دہلی میں نیت پیپر لیک کے خلاف احتجاج کے دوران طلبہ نے بھارتی وزیر تعلیم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

July 21, 2026

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ اور یادگارِ شہداء کا دورہ کیا اور شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

July 21, 2026

متحدہ مدارس کونسل نے پاک فوج اور شہداء کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات کو ان کا ذاتی سیاسی مؤقف قرار دیتے ہوئے مدارس اور علما کے باضابطہ بیانیے سے الگ کر دیا۔

July 21, 2026

تاجکستان میں سرحدی کارروائی: افغانستان سے داخل ہونے والے 2 منشیات اسمگلر ہلاک

تاجک سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ کارروائی سرحدی نگرانی کے معمول کے عمل کا حصہ تھی، جہاں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں افغانستان کی جانب سے منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کی دراندازی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تاجکستان میں دو افغان سمگلر ہلاک

دونوں افراد نے تاجکستان کے ضلع فرخور کے قریب سرحد پار کرنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

April 19, 2026

دوشنبے: تاجکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 افغان منشیات اسمگلروں کو ہلاک کر دیا۔

کرغز جریدے کی رپورٹ کے مطابق تاجک حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نے تاجکستان کے ضلع فرخور کے قریب سرحد پار کرنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اسمگلر مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے تقریباً 25 کلوگرام منشیات بھی برآمد کر لی گئیں۔

تاجک سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ کارروائی سرحدی نگرانی کے معمول کے عمل کا حصہ تھی، جہاں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں افغانستان کی جانب سے منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کی دراندازی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی غیر مستحکم سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال کے اثرات ہمسایہ ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں، اور منشیات کی اسمگلنگ اس کا ایک بڑا پہلو بن چکی ہے۔ ان کے مطابق وسطی ایشیائی ریاستیں پہلے ہی اس خطرے پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

تاجکستان اور افغانستان کے درمیان تقریباً 1370 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جس کا بڑا حصہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے، جس کی وجہ سے اس کی مؤثر نگرانی ایک بڑا چیلنج ہے۔

دیکھئیے:صدر زرداری کی ازبک سفیر سے ملاقات، تجارت اور ٹرانس افغان ریلوے منصوبے پر تعاون بڑھانے پر زور

متعلقہ مضامین

معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سنگین بحران میں کامیاب سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

July 21, 2026

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

July 21, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف عسکری تحاریک بدخشاں سے آگے بڑھ کر کاپیسا اور دیگر علاقوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں۔

July 21, 2026

نئی دہلی میں نیت پیپر لیک کے خلاف احتجاج کے دوران طلبہ نے بھارتی وزیر تعلیم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

July 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *