فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود کی کرم میں موجودگی کا دعویٰ جعلی ثابت، ویڈیو کا مقصد ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

August 5, 2026

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

August 5, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

August 5, 2026

امریکہ، ایران اور عمان 60 روز کے لیے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت بحال کرنے کے عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

August 5, 2026

بھارت نے حسینہ واجد کے ورچوئل خطاب کو نجی تقریب قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کر دیا، جس پر طالبان اور بھارتی بیانیے کی مماثؒت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

پاکستان مخالف بیانیے کے پیچھے بیرونی فنڈنگ، جنیوا اجلاس سے متعلق مبینہ خطوط اور پراکسی نظام کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

August 5, 2026

قوم کی بقا خطرے میں ہے: عبدالرشید دوستم کی تاجک، ہزارہ اور ازبک قوموں سے بیدار ہونے کی اپیل

دوستم نے ویڈیو بیان میں شمالی افغانستان کے نوجوانوں کو اتحاد کی تلقین کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بروقت اقدام نہ کیا گیا تو خطے کی تاریخ، ثقافت اور زبان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
سابق افغان نائب صدر مارشل عبدالرشید دوستم نے ایک ویڈیو بیان میں شمالی افغانستان کے نوجوانوں کو اتحاد کا درس دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت قدم نہ اٹھایا گیا تو خطے کی تاریخ، ثقافت اور زبان مٹ جائے گی۔

دوستم نے اندراب اور پنجشیر کے نوجوانوں کو اتحاد کی تلقین کرتے ہوئے احمد مسعود کے ساتھ مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا، جبکہ طالبان رہنماؤں پر زمینوں کے مبینہ قبضے جیسے اقدامات پر سخت تنقید بھی کی۔

May 6, 2026

افغانستان کے سابق نائب صدر اور جنبشِ ملی کے سربراہ مارشل عبدالرشید دوستم نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نئی سیاسی و عسکری حکمتِ عملی تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو بیان میں مارشل دوستم نے اندراب اور پنجشیر کے نوجوانوں کی ہمت کو سراہتے ہوئے انہیں اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ حاجی صاحب احمد (احمد مسعود) اور دیگر اہم رہنماؤں کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ تیار کر رہے ہیں، جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال دشمن کے حق میں ثابت نہیں ہوگی اور جلد ہی مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

طالبان رہنماء پر تنقید

عبدالرشید دوستم نے اپنے خطاب میں طالبان رہنماء ملا فضل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بدقسمت قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملا فضل نے عوام کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور ایک ایسا وقت آئے گا جب انہیں شمالی افغانستان کے عوام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

آبادیاتی تبدیلیوں کے خدشات

مارشل دوستم نے خطے میں ہونے والی مبینہ تبدیلیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بلخ، تاشقرغان اور دیگر شمالی علاقوں میں لاکھوں بے نام مہاجرین کو بسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے تاجک، ہزارہ، ایماق، ترکمان اور ازبک بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری تاریخ، ثقافت اور زبان ختم ہو جائے گی، اس سے پہلے کہ تم برباد ہو جاؤ، تمہیں اس تباہی کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔

نسلی تعصب کی نفی

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی قوم کے دشمن نہیں ہیں اور پشتونوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ انہوں نے حامد کرزئی اور اشرف غنی کو صدر بنانے کے لیے ووٹ دیا تھا، تاہم وہ موجودہ حکمرانوں کی نیتوں پر سوال اٹھاتے ہیں۔

حکمتِ عملی کی تیاری

بیان میں انہوں نے اشارہ دیا کہ یونس قانونی اور دیگر سیاسی رفقاء اپنی حکمتِ عملی مرتب مکمل کر رہے ہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ یہ ویڈیو بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی افغانستان میں مزاحمتی تحریکوں کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود کی کرم میں موجودگی کا دعویٰ جعلی ثابت، ویڈیو کا مقصد ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

August 5, 2026

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

August 5, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

August 5, 2026

امریکہ، ایران اور عمان 60 روز کے لیے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت بحال کرنے کے عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

August 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *