مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

June 10, 2026

پاک افغان سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 26 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 4 اہم ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

June 10, 2026

امریکہ کی وفاقی عدالت نے سابق طالبان کمانڈر حاجی نجیب اللہ کو امریکی صحافی ڈیوڈ روڈ کے اغواء اور امریکی فوجیوں پر حملوں کے جرم میں 42 سال قید کی سزا سنا دی ہے، ملزم کو 2020 میں یوکرین سے گرفتار کیا گیا تھا۔

June 10, 2026

پشاور کے علاقے حسن خیل میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار شہید ہو گئے، جن کی نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

June 10, 2026

پاکستان نے افغانستان کے صوبوں کنڑ، پکتیکا اور خوست میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر درست کاروائیاں کی ہیں، جبکہ افغان طالبان کے شہری ہلاکتوں کے دعوؤں کو گمراہ کن قرار دے دیا گیا ہے۔

June 10, 2026

خواجہ آصف نے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور لاشوں کی بے حرمتی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کے ذریعے ماورائے قانون ایجنڈا مسلط کرنے والوں سے ریاست پوری قوت کے ساتھ نمٹے گی۔

June 10, 2026

سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کا اہم افغان کمانڈر ہلاک

سکیورٹی فورسز نے سارا نان کے علاقے ارجم کلی میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم افغانی کمانڈر بصیر کو ہلاک اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے سارا نان کے علاقے ارجم کلی میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم افغانی کمانڈر بصیر کو ہلاک اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم افغانی سرغنہ اور متعدد حملوں کے ماسٹر مائنڈ خارجی بصیر کو ہلاک کر دیا۔

May 21, 2026

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن عزم استحکام کے تحت ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم اور انتہائی مطلوب افغانی کمانڈر خارجی بصیر کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران اس کا ایک افغانی ساتھی زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کامیاب کاروائی سارا نان کے علاقے ارجم کلی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ فورسز نے معلومات کے سہارے فتنہ الخوارج کے کمانڈر خارجی بصیر کو شعبان کے علاقے سے ٹریس کیا تھا، جس کے بعد مؤثر حکمت عملی کے تحت اسے انجام تک پہنچایا گیا۔

ہلاک ہونے والا خارجی بصیر، افغانی خارجی کمانڈر نور اللہ کا بیٹا تھا اور سیکورٹی فورسز پر ہونے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں کا بنیادی منصوبہ ساز بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خارجی بصیر شعبان کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والی تخریبی تشکیل کا آپریشنل کمانڈر بھی تھا۔ اس سے قبل رواں سال ۲2فروری کو پشین میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الخوارج کے 5 خودکش بمباروں کے گروہ کی نگرانی بھی اسی خارجی بصیر نے کی تھی۔

سکیورٹی حکام نے اس کامیاب آپریشن کو دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز مکمل خاتمے تک کامیابی سے جاری رہیں گے۔

دیکھیے: شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک؛ آئی ایس پی آر

متعلقہ مضامین

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

June 10, 2026

پاک افغان سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 26 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 4 اہم ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

June 10, 2026

امریکہ کی وفاقی عدالت نے سابق طالبان کمانڈر حاجی نجیب اللہ کو امریکی صحافی ڈیوڈ روڈ کے اغواء اور امریکی فوجیوں پر حملوں کے جرم میں 42 سال قید کی سزا سنا دی ہے، ملزم کو 2020 میں یوکرین سے گرفتار کیا گیا تھا۔

June 10, 2026

پشاور کے علاقے حسن خیل میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار شہید ہو گئے، جن کی نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

June 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *