یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی پر ان کی طویل سیاسی جدوجہد، نظریاتی ثابت قدمی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے کردار کو یاد کیا جا رہا ہے۔

September 1, 2026

اسلام آباد کانفرنس میں طالبان حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر حکمرانی، خواتین کے حقوق اور سکیورٹی خطرات زیر بحث۔

September 1, 2026

طالبان میں اندرونی پھوٹ: ملا ہیبت اللہ کا عید خطبے میں غیر مشروط اطاعت پر زور

طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عید کے خطبے میں عوام پر اندھی اطاعت لازم قرار دے دی ہے، جسے ماہرین نے اندرونی اختلافات اور اقتدار بچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے عید کے خطبے میں عوام پر اندھی اطاعت لازم قرار دے دی ہے، جسے ماہرین نے اندرونی اختلافات اور اقتدار بچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

طالبان حکومت کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے عید کے خطبے میں غیر مشروط اطاعت کا مذہبی فرمان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امیر کی نافرمانی جاہلیت کی موت اور ملک میں انتشار کا سبب بنے گی۔

May 30, 2026

کابل: طالبان حکومت کے اندرونی حلقوں میں دراڑیں اور سنگین اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کا واضح عکس عید کے موقع پر دیکھنے میں آیا ہے۔ افغان امور کے مبصرین اور میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے مسلسل غیر مشروط اطاعت پر اصرار اس بات کا بین ثبوت ہے کہ امارتِ اسلامیہ کے اندرونی دھڑوں میں شدید ناراضگی اور بغاوت کے اثرات گہرے ہو چکے ہیں، جسے دبانے کے لیے قندھار الائنمنٹ اب مذہبی فرامان کا سہارا لے رہی ہے۔

اطاعت کا فرمان

قندھار میں سخت ترین سکیورٹی حصار کے اندر عید کا خطبہ دیتے ہوئے طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان عوام اور اپنے عہدیداروں پر غیر مشروط اور اندھی اطاعت مسلط کرنے کے لیے ایک نیا مذہبی فرمان جاری کیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص بھی امیر کی بیعت اور اطاعت کے بغیر مرا، وہ جاہلیت کی موت مرا۔

انہوں نے مزید اضافہ کیا کہ اسلام سے قبل بتوں کی پوجا کرنے والوں کی موت جاہلیت کی موت تھی اور ایسی موت بدترین موت ہے۔ ملا ہیبت اللہ نے واضح کیا کہ ان کی ہدایات اور احکامات سے انحراف کو مذہبی نافرمانی تصور کیا جائے گا۔

قندھار اور کابل کے مابین دراڑیں

بین الاقوامی ماہرینِ سلامتی اور افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ملا ہبت اللہ کی شدید گھبراہٹ کی اصل وجہ طالبان حکومت کے اندرونی دھڑوں کے مابین بڑھتی ہوئی شدید بغاوت اور سنگین اختلافات ہیں۔ مبصرین کے مطابق امیر کی جانب سے بار بار غیر مشروط اطاعت کا تقاضا ظاہر کرتا ہے کہ قندھار (جہاں امیر مقیم ہیں) اور کابل (جہاں حکومت کے اہم وزراء موجود ہیں) کے مابین خلیج بہت گہری ہو چکی ہے۔ سراج الدین حقانی سمیت کابل حکومت کے متعدد سینیئر وزراء اور رہنما پہلے ہی ملا ہبت اللہ کی سخت گیر پالیسیوں کو علانیہ اور خفیہ طور پر مسترد کر چکے ہیں۔

نافرمانی پر انتشار کی دھمکی

طالبان امیر نے اپنے خطبے میں خبردار کیا ہے کہ اگر عوام اور حکومتی ارکان نے افغان حکومت کی اطاعت نہ کی تو ملک میں شدید بے امنی، بدامنی اور انتشار سر اٹھائے گا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امیر کی طرف سے ایسا سخت موقف سامنے آیا ہو؛ افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 17 اپریل کو وزارتِ خزانہ کے حکام کو جاری کردہ ایک بیان میں بھی ملا ہبت اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ میری اطاعت اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کے مماثل ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اپنی طاقت اور اقتدار کو بچانے کے لیے ملا ہبت اللہ کی جانب سے مذہب کا یہ سیاسی استعمال ان کی کمزور ہوتی ہوئی گرفت کا عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *