لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

افغانستان کے اسلحہ ذخائر پر پاکستان کا عالمی سطح پر اظہارِ تشویش، فوری اقدامات کا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ میں افغانستان کے اندر جدید ہتھیاروں کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اسلحہ دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ لگنے سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں افغانستان کے اندر جدید ہتھیاروں کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اسلحہ دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ لگنے سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے کونسلر سید عاطف رضا نے افغانستان میں جدید ہتھیاروں کی موجودگی کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسمگلنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

June 3, 2026

اقوام متحدہ: پاکستان نے اقوام متحدہ میں افغانستان کے اندر جدید ہتھیاروں اور گولہ بارود کے بڑے ذخائر کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ صورتحال پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں سے متعلق پروگرام آف ایکشن کے تحت منعقدہ ریاستوں کے نویں دو سالہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کونسلر سید عاطف رضا نے کہا کہ غیر قانونی ہتھیاروں کی دستیابی بدستور مختلف تنازعات کو ہوا دے رہی ہے اور مسلح گروہوں کو سرحد پار حملے کرنے میں معاونت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹس میں بھی افغانستان میں بڑی مقدار میں ہتھیاروں کے ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

پاکستان نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ جدید ہتھیار دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں، جس سے ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو مزید شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسلح گروہوں اور دہشت گرد تنظیموں تک غیر قانونی ہتھیاروں کی رسائی کو روکنے کے لیے مزید مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔ پاکستان نے افغانستان اور اس کے گرد و نواح کے خطے میں ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت اور پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کا بھی پرزور مطالبہ کیا۔

اس موقع پر غیر قانونی اسلحے کی اسمگلنگ کے خلاف اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ اس عمل میں تمام ممالک کی جائز دفاعی ضروریات کو بھی لازمی طور پر مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *