کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

بھارتی ریاست منی پور میں حالات مزید خراب، بھارتی فوج اور عوام آمنے سامنے

بھارتی ریاست منی پور کے ضلع اوکھرول میں نئی فوجی چوکی کے قیام کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں پر آسام رائفلز نے لاٹھی چارج اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 مظاہرین زخمی ہو گئے۔
بھارتی ریاست منی پور کے ضلع اوکھرول میں نئی فوجی چوکی کے قیام کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں پر آسام رائفلز نے لاٹھی چارج اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 مظاہرین زخمی ہو گئے۔

بھارتی ریاست منی پور میں مودی حکومت کی نااہلی کے باعث حالات مزید خراب؛ نئی عسکری چوکی پر عوام اور قابض بھارتی فوج میں تصادم، فائرنگ سے متعدد افراد زخمی۔

June 9, 2026

نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں مودی حکومت کی نااہلی اور قابض بھارتی فوج کی سنگینوں کے سائے میں امن و امان کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ ریاست میں جاری بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم اور جبر و استبداد کو خود بھارتی میڈیا جریدے ‘انڈیا ٹوڈے’ نے بے نقاب کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق منی پور کے ضلع اوکھرول میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک نئی چوکی قائم کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کو کچلنے کے لیے نیم فوجی دستے آسام رائفلز نے مظاہرین پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی، جس کی زد میں آ کر خواتین سمیت 4 مظاہرین شدید زخمی ہو گئے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق آسام رائفلز کی اس پرتشدد اور یکطرفہ کارروائی کے بعد ضلع اوکھرول میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور شہریوں کا کہنا ہے کہ آسام رائفلز نے ضلعی انتظامیہ کو اعتماد میں لیے بغیر زبردستی نئی چوکی قائم کرنے کی کوشش کی، جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا۔

مظاہرے میں شریک مقامی افراد نے مودی سرکار اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ آسام رائفلز کی اس متنازع چوکی کو علاقے سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ منی پور میں نسلی فسادات اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والے مظالم کے باعث نئی دہلی سرکار کے خلاف عوامی غم و غصہ برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *