کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

بی ایل اے کی بلیک لسٹنگ کے لیے امریکہ پاکستان کی حمایت کرے، دی ڈپلومیٹ

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کے لیے پاکستان اور چین کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرے۔
امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کے لیے پاکستان اور چین کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرے۔

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی عالمی بلیک لسٹنگ کے لیے امریکاہ اقوام متحدہ میں پاکستان اور چین کی حمایت کرے۔

June 17, 2026

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ میں شائع ہونے والے ایک تجزیاتی مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اقوام متحدہ میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔

پاک چین سفارتی کوششیں

مضمون کے مطابق پاکستان اور چین نے بی ایل اے کو عالمی سطح پر سفارتی اور مالی طور پر تنہا کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کر رکھا ہے۔ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اس عمل کو طول دینا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، کیونکہ واشنگٹن خود بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے چکا ہے۔

علاقائی سلامتی کو خطرات

تجزیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود مبینہ محفوظ ٹھکانے علاقائی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں اور بی ایل اے اب محض ایک مقامی گروہ نہیں بلکہ علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی تنظیم بن چکی ہے۔

مضمون کے مطابق اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شمولیت سے بی ایل اے کے اثاثے منجمد کرنے، عالمی سفری پابندیاں عائد کرنے اور اس کے مالی ذرائع سمیت بین الاقوامی نیٹ ورکس کو محدود کرنے میں اہم مدد مل سکتی ہے۔

امریکی مفادات

مضمون میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بی ایل اے ماضی میں سی پیک منصوبوں، چینی شہریوں اور پاکستانی سول و عسکری اہداف کو نشانہ بناتی رہی ہے، اور اگر اس کی عالمی سطح پر سہولت کاری کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو مستقبل میں مزید سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

دی ڈپلومیٹ نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان کے معدنی ذخائر میں امریکی دلچسپی کے تناظر میں، مستقبل میں امریکی سرمایہ کاری اور وہاں تعینات عملہ بھی ان ممکنہ خطرات کی زد میں آ سکتا ہے، لہٰذا بی ایل اے کے خلاف بین الاقوامی سطح پر متوازن اور مؤثر کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *