کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

بنوں کے شہریوں نے خطے کو الگ صوبہ بنانے اور بنوں کو ہی صدر مقام کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی پر احتجاج میں عوامی لاتعلقی کے بعد خود ساختہ گمشدگی اور اغوا کے ڈرامے رچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

September 22, 2026

وانا میں فتنہ الخوارج کا توجی خیل قبیلے پر جبر، املاک اور گاڑیوں پر قبضہ، متعدد افراد بے دخل

وانا میں فتنہ الخوارج نے توجی خیل قبیلے کی 4 گاڑیوں پر قبضہ کر کے متعدد خاندانوں کو زبردستی بے دخل کر دیا، جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
وانا میں فتنہ الخوارج نے توجی خیل قبیلے کی 4 گاڑیوں پر قبضہ کر کے متعدد خاندانوں کو زبردستی بے دخل کر دیا، جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

وانا میں فتنہ الخوارج نے توجی خیل قبیلے کی 4 گاڑیوں پر قبضہ کر لیا اور متعدد خاندانوں کو زبردستی بے دخل کر دیا۔ قبائلی عمائدین نے اس معاشی استحصال اور جبر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

June 22, 2026

وانا: جنوبی وزیرستان کے تجارتی و انتظامی مرکز وانا اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے مقامی آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین واقعے میں خوارج نے توجی خیل قبیلے کی 4 گاڑیوں پر زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور قبیلے کے متعدد افراد کو قریبی پہاڑی علاقوں سے طاقت کے زور پر بے دخل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کی جانب سے علاقے میں موجود توجی خیل قبائل کے افراد کے خلاف نام نہاد گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں، جس کے باعث پرامن مقامی آبادی اور معصوم شہریوں میں شدید خوف و ہراس اور عدم تحفظ کی فضا پائی جاتی ہے۔

معاشی استحصال

مقامی قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے ان پرامن قبائل کے خلاف یہ دہشت گردانہ کاروائیاں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد مقامی لوگوں پر دباؤ بڑھانا، ان کی نقل و حرکت کو محدود کرنا اور انہیں اجتماعی سزا دینا ہے۔

قبائلی عمائدین نے اس مخدوش صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانستہ طور پر پرامن شہریوں کو نشانہ بنانے سے علاقے میں بے یقینی اور عدم استحکام کو ہوا مل رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق توجی خیل قبیلے کے افراد کو آبائی علاقوں سے نکلنے پر مجبور کیے جانے کے بعد درجنوں متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے آ گئے ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بے گھر ہونے والے ان خاندانوں کو سر چھپانے کے لیے رہائش، خوراک اور دیگر بنیادی انسانی ضروریات کے سنگین مسائل درپیش ہیں۔

عمائدین کا ردعمل

علاقے کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے مشاہدین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے معصوم شہریوں کو دھمکیاں دینا، زبردستی بے دخل کرنا اور ان کی قیمتی املاک پر قبضہ کرنا اس بات کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ یہ گروہ اب صرف خوف اور جبر کے سہارے اپنا گرتا ہوا اثر و رسوخ قائم رکھنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پرامن شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی یہ کوشش کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں۔

قبائلی مشران نے گاڑیوں کے چھینے جانے کو کھلی لوٹ مار اور معاشی استحصال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے متاثرہ خاندانوں کی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔

علاقے کے عوام اور توجی خیل قبیلے کے مشران نے مقتدر حلقوں اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے جان و مال کے تحفظ، گاڑیوں کی واگزاری اور ان کی فوری بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *