"> افغان طالبات پر پابندی افسوسناک ہے، زلمے خلیل زاد
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغان جامعات کے داخلہ امتحان میں لڑکیوں پر پابندی، زلمے خلیل زاد کا اظہارِ تشویش

افغانستان کے سابق امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے سرکاری جامعات کے داخلہ امتحان میں افغان خواتین کی شرکت پر پابندی کو افسوسناک اور غلط قرار دے دیا۔
افغان جامعات کے داخلہ امتحان میں لڑکیوں پر پابندی افسوسناک ہے، زلمے خلیل زاد

افغان جامعات کے داخلہ امتحان سے طالبات کو باہر کرنے پر زلمے خلیل زاد کی تنقید۔ طالبان دور میں خواتین تعلیم اور روزگار سے محروم ہیں۔

July 10, 2026

افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے افغان جامعات کے آئندہ داخلہ امتحانات میں طالبات کی شرکت پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو ملک کے مستقبل کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جلد ہی سرکاری جامعات میں داخلے کے لیے کانکور (یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ) امتحان منعقد ہونے جا رہا ہے، تاہم یہ انتہائی افسوسناک اور غلط ہے کہ نوجوان خواتین کو اس اہم تعلیمی عمل میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے افغان خواتین پر تعلیم اور روزگار کے دروازے بتدریج بند کیے جا چکے ہیں۔ ملک میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول اور جامعات جانے پر مکمل پابندی عائد ہے، جس کے باعث لاکھوں طالبات کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق طالبان دور میں خواتین کو نہ صرف اعلیٰ تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے بلکہ انہیں سرکاری و نجی شعبوں میں روزگار کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ خواتین کے پارکوں، تجارتی مراکز اور اکیلے سفر کرنے پر عائد پابندیوں کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین کے حقوق پر مسلسل قدغنیں لگانے اور انہیں معاشرتی دھارے سے الگ کرنے کی پالیسیوں کے باعث تاحال کسی بھی ملک نے افغان حکومت کو باقاعدہ تسلیم نہیں کیا ہے۔ زلمے خلیل زاد کا حالیہ بیان اسی عالمی تشویش کا تسلسل ہے جو افغان خواتین کی حالتِ زار پر ظاہر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *