کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

ایمنسٹی انٹرنیشنل دہشت گردوں کی ترجمان بن گئی؟ رپورٹ پر سنگین سوالات

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں افغان طالبان اور یوناما کے یکطرفہ اعداد و شمار پر انحصار اور پاکستانی شہدا کو نظر انداز کرنے پر ناقدین نے تنقید کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل دہشت گردوں کی ترجمان بن گئی؟ رپورٹ پر سنگین سوالات

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھ گئے۔ ناقدین کے مطابق تنظیم نے سرحد پار دہشت گردی اور پاکستان کے بنیادی دفاعی حق کو نظر انداز کر کے یکطرفہ بیانیے کو فروغ دیا ہے۔

July 22, 2026

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ نے اس کی غیر جانبداری، انتظامی ساکھ اور انسانی حقوق سے متعلق انتخابی مؤقف پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق تنظیم نے ایک بار پھر افغان طالبان اور اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) کے غیر مصدقہ اعداد و شمار پر انحصار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف بیانیے کو نمایاں کیا ہے، جبکہ سرحد پار سے جاری دہشت گردی کے متاثرین کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل مسلسل طالبان اور یوناما کے ذرائع سے سامنے آنے والی شہری ہلاکتوں کی رپورٹس کو پیش کرتی رہی ہے، لیکن افغانستان کی سرزمین سے سرگرم ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش خراسان جیسے کالعدم گروہوں کے حملوں میں شہید ہونے والے ہزاروں پاکستانی شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان جیسے محدود رسائی والے ماحول میں معلومات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جانچ ایک بڑا چیلنج ہے۔ حالیہ رپورٹ میں ایمنسٹی کا انحصار زیادہ تر یوناما کی معلومات پر رہا ہے، حالانکہ طالبان کے زیرِ اثر علاقوں میں یوناما کے محدود طریقہ کار اور مقامی ذرائع کی مصدقہ نوعیت پر پہلے بھی تحفظات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ ایسے ایک طرفہ ذرائع کا استعمال رپورٹ کی شفافیت پر گہرے سوالات اٹھاتا ہے۔

خبری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صرف شہری ہلاکتوں کے یکطرفہ دعوؤں کو اجاگر کرنے سے افغان طالبان کے اس بیانیے کو تقویم ملتی ہے جس میں وہ اپنی دہشت گردانہ حکمتِ عملی اور حقیقی پس منظر کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ رپورٹس اس بنیادی حقیقت کو بھی نظر انداز کرتی ہیں کہ طالبان کی جانب سے عام آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ناقدین نے واضح کیا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والے مسلسل دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں پاکستان کو اپنے دفاع اور دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کا بین الاقوامی قانون کے تحت کامل اور تسلیم شدہ حق حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *