بلوچستان میں دہشت گردی کا دائرہ اب صرف سکیورٹی فورسز تک محدود نہیں رہا، ڈاکٹرز، صحافیوں اور وکلا کے بعد اب ججز بھی براہِ راست حملوں کی زد میں آ گئے ہیں۔ مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

ترجمان دفتر خارجہ نے ایمنسٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

July 23, 2026

مستونگ کے علاقے ولی خان میں سیشن جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج اور گن مین شہید، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

July 23, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ایران نے نیا معاہدہ نہ کیا تو اسے عسکری اور معاشی طور پر مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

July 23, 2026

ایران امریکہ کشیدگی اور خلیجی بحران کے حل کے لیے پاکستان کا متوازن سفارتی کردار انتہائی اہم ہے۔ عارضی انتظامات کے بجائے مستقل سیاسی حل ہی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے۔

July 23, 2026

امریکہ کے ایران پر مسلسل بارہویں روز حملے، فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف 12 ویں روز کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مختلف فوجی اہداف اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران پر امریکی حملوں کی 12ویں لہر مکمل، فوجی اہداف اور دفاعی تنصیبات نشانہ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران میں 12 ویں لہر کے دوران میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں سمیت متعدد عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ سمندری ناکہ بندی بھی برقرار ہے۔

July 23, 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ان حملوں کا بنیادی مقصد شہری اور تجارتی بحری جہازوں پر حملہ کرنے کی ایرانی صلاحیت کو مزید ناکارہ بنانا تھا۔

سینٹکام کy بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل 12 ویں روز کی گئی کارروائی کے دوران متعدد اہم ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں بحری عسکری تنصیبات، میزائل و ڈرون ذخیرہ گاہیں، ساحلی نگرانی کے مراکز اور فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید انکشاف کیا کہ امریکی افواج نے رواں ماہ کے دوران ایران کے درجنوں زمینی فوجی مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خطے میں سمندری ناکہ بندی پر عمل درآمد کی حکمت عملی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

بیان کے مطابق سینٹکام کی جانب سے اب تک 9 تجارتی بحری جہازوں کا رخ تبدیل کروایا جا چکا ہے، جبکہ ایک جہاز کو مکمل طور پر غیر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ وہ ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہو سکے اور نہ ہی وہاں سے روانہ ہو سکے۔

امریکی حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ تمام فورسز مکمل چوکسی کے ساتھ ذمے داریاں انجام دے رہی ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال یا کارروائی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

بلوچستان میں دہشت گردی کا دائرہ اب صرف سکیورٹی فورسز تک محدود نہیں رہا، ڈاکٹرز، صحافیوں اور وکلا کے بعد اب ججز بھی براہِ راست حملوں کی زد میں آ گئے ہیں۔ مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

ترجمان دفتر خارجہ نے ایمنسٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

July 23, 2026

مستونگ کے علاقے ولی خان میں سیشن جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج اور گن مین شہید، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

July 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *