لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کی تیاری مکمل ہے؛ صدر ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ماضی سے بڑے حملے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں اور حتمی فیصلہ جلد ہوگا۔۔
ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کی تیاری مکمل ہے؛ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے فوجی حملے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری آپشنز تیار ہیں اور حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

July 24, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک نئے اور بڑے فوجی آپریشن کی دھمکی دی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کو ابھی تک خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچایا گیا اور وہ ملک میں بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ زیرِ غور نئی کارروائی آپریشن ایپک فیوری کے دوران کیے گئے حملوں سے بھی زیادہ شدید ہو سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور تمام عسکری آپشنز زیرِ غور ہیں۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل ان حملوں میں شریک ہوا تو اس کے بھی نتائج نکلیں گے، جس سے غالباً ان کا اشارہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کی طرف تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل محض دو منٹ میں اس جنگ میں شامل ہو سکتا ہے، مگر امریکا کو اس کارروائی کے لیے کسی کی مدد درکار نہیں۔

ٹرمپ کے مطابق ایرانی حکام مذاکرات کے خواہش مند ضرور ہیں، لیکن فی الحال کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار نہیں۔ اس سے قبل بھی امریکی صدر یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکا جواباً ایران کے کسی پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا۔

خطے میں کشیدگی کی ایک اور وجہ ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملہ بھی بنا، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے ایران اور حوثیوں دونوں کو سخت فوجی سزا دینے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے کیا گیا کوئی بھی نیا حملہ براہِ راست ایران کی کارروائی تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *