لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

افغانستان: بدخشان میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

افغانستان کے صوبے بدخشان میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ طالبان کی صفوں میں اندرونی اختلافات کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
افغانستان: بدخشان میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

افغان صوبے بدخشان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ طالبان قیادت اور مقامی کمانڈروں کے درمیان اختلافات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

July 24, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشان میں طالبان مخالف سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ مختلف مزاحمتی گروہ اپنی موجودگی بڑھانے کے دعوے کر رہے ہیں، جبکہ طالبان کے اندرونی اختلافات کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق بدخشان میں سپاہیانِ میہن نامی ایک نئے طالبان مخالف مسلح گروہ نے ضلع یفتلی سفلی میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔ گروہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے مختصر وقت کے لیے علاقے پر کنٹرول حاصل کیا۔ اس تنظیم میں سابق افغان سکیورٹی اہلکاروں، مقامی افراد اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔

دوسری جانب ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی مرکزی قیادت اور مقامی کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہی اختلافات کے باعث بدخشان میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان نے انتظامی سطح پر بھی تبدیلیاں کی ہیں۔ بدخشان کے ایک ضلعی گورنر قاری مطیع الرحمان کو تقرری کے صرف ایک ہفتے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا، جسے بعض مبصرین اندرونی اختلافات سے جوڑ رہے ہیں۔

ادھر طالبان مخالف تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر نئی ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں مزاحمتی اہلکار مختلف علاقوں میں گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسی طرح افغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشان سمیت افغانستان کے مختلف صوبوں میں اپنی سرگرمیوں کا دعویٰ کر رہی ہے۔

تاہم مزاحمتی گروہوں کے ان دعوؤں اور سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ طالبان نے بھی ان میں سے کئی دعوؤں پر باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا۔

دیکھیے: ٹی ٹی پی کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں حاصل، طالبان گٹھ جوڑ بے نقاب

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *