اشتیاق کے معاملے پر سہیل آفریدی کی جانب سے اسے عاشقِ رسول قرار دینے کے بعد مذہبی جذبات کے سیاسی استعمال اور پی ٹی آئی کے کردار پر سوالات اٹھ گئے۔

September 14, 2026

لاہور میں سہیل آفریدی کی ازخود گرفتاری کا ڈرامہ، پولیس وین سے خود اتر گئے، جبکہ خیبر پختونخوا میں بدامنی کے دوران وزیراعلیٰ کی سیاسی سرگرمیوں پر سوالات اٹھ گئے۔

September 14, 2026

خوارج کی اصل جنگ ریاستی نظام سے نہیں بلکہ اس معتبر دینی فہم کے خلاف ہے جو خودکش حملوں اور تکفیر کو مسترد کرتا ہے، جس کی پاداش میں مولانا حسن جان، ڈاکٹر سرفراز نعیمی اور شیخ ادریس ترنگزئی سمیت متعدد جید اکابرین کو شہید کیا گیا۔

September 14, 2026

حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے دو اہم جزیروں کا کنٹرول سنبھال کر باب المندب کے گرد گرفت مضبوط کر لی، جس سے سعودی عرب کی تیل برآمدات شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

September 14, 2026

بی وائی سی کے کارندے محمد الیاس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فتنہ الہندوستان کے لیے کام کرتا رہا اور سوشل میڈیا پر منفی بیانیہ پھیلاتا رہا۔

September 14, 2026

ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی جیت اس وقت ماند پڑ گئی جب اس نے صدر اے سی سی سے ٹرافی لینے سے انکار کر کے کھیل کے وقار کو خاک میں ملا دیا۔

September 14, 2026

حکومت سے کامیاب مذاکرات، کاکروچ پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا

بھارت میں امتحانی پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ اور دیگر مطالبات تسلیم۔
حکومت سے کامیاب مذاکرات، کاکروچ پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا

بھارت میں پیپر لیک اسکینڈل کے خلاف احتجاج کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

July 25, 2026

بھارت میں امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے خلاف کئی ہفتوں سے جاری احتجاج بالآخر حکومت اور کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

نئی دہلی میں بھارتی مرکزی وزیر جے پی نڈا اور وزیر مملکت جتیندر سنگھ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے جماعت کے تمام اہم مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، اس لیے ملک بھر کے مظاہرین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا احتجاج پرامن انداز میں ختم کر دیں۔

ترجمان کے مطابق حکومت نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے سمیت دیگر مطالبات بھی منظور کر لیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیٹ امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے بعد خودکشی کرنے والے طلبہ کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا، جبکہ احتجاجی تحریک سے وابستہ کارکنوں کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے تعلیمی اصلاحات کے لیے سی جے پی کے پیش کردہ پانچ نکاتی ایجنڈے سے بھی اصولی اتفاق کیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں آئندہ بھی مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔

سی جے پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں جماعت کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، جبکہ آئندہ منگل تک تحریری ضمانت بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مئی 2026 سے کاکروچ جنتا پارٹی امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے خلاف نئی دہلی میں مسلسل احتجاج کر رہی تھی۔ اسی تحریک کے دوران معروف بھارتی سماجی شخصیت سونم وانگچک نے 26 روز تک بھوک ہڑتال بھی کی۔

تحریک نے اس وقت شدت اختیار کی جب سی جے پی نے 20 جولائی کو جنتر منتر پہنچنے کی کال دی، جس پر ہزاروں نوجوان احتجاج میں شریک ہوئے۔ اس دوران بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ متعدد نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے نوجوانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی، تاہم مظاہرین وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر قائم رہے اور فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا۔

اس احتجاج کے دوران بھارت کی مختلف اپوزیشن جماعتوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کی۔

دیکھیے: بھارتی طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

متعلقہ مضامین

اشتیاق کے معاملے پر سہیل آفریدی کی جانب سے اسے عاشقِ رسول قرار دینے کے بعد مذہبی جذبات کے سیاسی استعمال اور پی ٹی آئی کے کردار پر سوالات اٹھ گئے۔

September 14, 2026

لاہور میں سہیل آفریدی کی ازخود گرفتاری کا ڈرامہ، پولیس وین سے خود اتر گئے، جبکہ خیبر پختونخوا میں بدامنی کے دوران وزیراعلیٰ کی سیاسی سرگرمیوں پر سوالات اٹھ گئے۔

September 14, 2026

خوارج کی اصل جنگ ریاستی نظام سے نہیں بلکہ اس معتبر دینی فہم کے خلاف ہے جو خودکش حملوں اور تکفیر کو مسترد کرتا ہے، جس کی پاداش میں مولانا حسن جان، ڈاکٹر سرفراز نعیمی اور شیخ ادریس ترنگزئی سمیت متعدد جید اکابرین کو شہید کیا گیا۔

September 14, 2026

حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے دو اہم جزیروں کا کنٹرول سنبھال کر باب المندب کے گرد گرفت مضبوط کر لی، جس سے سعودی عرب کی تیل برآمدات شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

September 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *