کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا کوئٹہ میں بزدلانہ حملہ، ایک شہری شہید

کوئٹہ کے پٹیل روڈ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہری شہید اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا کوئٹہ میں بزدلانہ حملہ، ایک شہری شہید

کوئٹہ کے پٹیل روڈ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہری شہید جبکہ بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی زبانی آنکھوں دیکھا حال۔

July 28, 2026

کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ کوئٹہ کے پٹیل روڈ پر کیا گیا، جس میں ایک شہری موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے بچے ابرار احمد نے بتایا کہ وہ اپنے علاج کے سلسلے میں پٹیل روڈ پر واقع ہسپتال آیا تھا۔ اس کے مطابق فیملی کے ہمراہ ہسپتال سے باہر نکل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

ایک اور زخمی وزیر خان نے بتایا کہ وہ ورکشاپ سے کام مکمل کرکے دوستوں کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ دھماکے کی زد میں آ گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا اور ہوش آنے پر خود کو اسپتال میں پایا۔

دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار

ماہرین کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حالیہ عرصے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بوکھلاہٹ اور خوف و ہراس کا شکار ہیں، جس کے باعث وہ اس نوعیت کے حملے کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں ہونے والا یہ حملہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور کڑی ہے۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دیکھیے: تربت: دہشت گرد عثمان کی والدہ کا بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *