لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

تربت: دہشت گرد عثمان کی والدہ کا بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

تربت پریس کلب میں مبینہ دہشت گرد عثمان کی والدہ کا بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان، خاندان کا اس کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہ ہونے کا دعویٰ۔
تربت: دہشت گرد عثمان کی والدہ کا بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان

تربت پریس کلب میں دہشت گرد عثمان کی والدہ کی پریس کانفرنس، بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان، خاندان کا کسی بھی سرگرمی سے تعلق نہ ہونے کا مؤقف۔

July 27, 2026

تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گرد عثمان کی والدہ نے اپنے بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کا عثمان کے کسی بھی عمل یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کے مطابق عثمان کچھ عرصہ قبل اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر الگ ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سے وہ اپنے تمام فیصلے خود کر رہا ہے۔ عثمان کی والدہ کا کہنا تھا کہ بعد میں اس نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے اس سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ، ان کے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد عثمان کی کسی بھی سرگرمی کی نہ حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرنا ضروری تھا تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی باقی نہ رہے۔

ان کے مطابق عثمان اپنے تمام ذاتی فیصلوں اور اقدامات کا خود ذمہ دار ہے، جبکہ خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے اعلانات دہشت گردی کے خلاف عوامی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔

مبصرین کے مطابق حالیہ عرصے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خاندانوں کی جانب سے دہشت گردی میں ملوث افراد سے علی الاعلان لاتعلقی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ رجحان اس بات کا مظہر ہے کہ عام شہری اب دہشت گردی کو اپنے علاقوں اور معاشرے کے لیے ناقابلِ قبول سمجھتے ہوئے کھل کر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

دیکھیے: بدخشاں میں طالبان کو سخت مزاحمت کا سامنا، فریڈم فرنٹ کا پیش قدمی کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *