کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

اورکزئی: کالعدم تنظیمیں آپس میں ہی لڑ پڑیں، جھڑپوں میں کئی کمانڈر ہلاک

رپورٹ کے مطابق مامو چنہ، کوہِ کالا گاؤں اور یک کنڈو پہاڑی سلسلے کے علاقوں میں کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم جماعت الاحرار کے کارندے آپس میں ہی گتھم گتھا ہو گئے۔
اورکزئی: کالعدم تنظیمیں آپس میں دست و گریبان، خونریز جھڑپوں میں متعدد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر اورکزئی میں کالعدم ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش آپس میں ہی لڑ پڑے، باہمی جھڑپوں میں کئی کمانڈر و ارکان ہلاک و زخمی۔

July 28, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر اورکزئی سے ایک دلچسپ اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے: کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم جماعت الاحرار اور کالعدم داعش، جو بظاہر ایک ہی طرح کے شدت پسندانہ عزائم رکھتی ہیں، اب آپس میں ہی برسرِپیکار ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان تنظیموں کے کارندے علاقے کے مختلف حصوں میں ایک دوسرے کے خلاف خونریز جھڑپوں میں مصروف رہے۔

ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار

رپورٹ کے مطابق مامو چنہ، کوہِ کالا گاؤں اور یک کنڈو پہاڑی سلسلے کے علاقوں میں کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم جماعت الاحرار کے کارندے آپس میں ہی گتھم گتھا ہو گئے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس باہمی تصادم میں جماعت الاحرار نے ٹی ٹی پی کے کاظم گروپ سے تعلق رکھنے والے تین ارکان کو ذبح جبکہ دو دیگر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق گروپ کمانڈر کاظم اپنے زخمی ساتھیوں سمیت میدان چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ٹی ٹی پی اور داعش

دوسری جانب اسی ضلع کے کوہی کالا ترکندارہ، قوم اخیل کے علاقے میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے درمیان بھی ایک اور محاذ کھل گیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس آپسی لڑائی میں ٹی ٹی پی کمانڈر ساجد عرف منصور اور گروپ کے تین سے چار دیگر ارکان، جن میں کمانڈر اعجاز وزیر بھی شامل ہیں، زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق اس جھڑپ میں ایک کمانڈر ذوالقرنین عرف ایوبی قوم افغان بھی مارا گیا، جس کی لاش عبدالقیوم زرگر مسجد میں موجود بتائی گئی ہے۔

اورکزئی میں کالعدم تنظیموں کی آپسی خانہ جنگی اس بات کا مظہر ہے کہ دہشتگرد گروہ اپنے ہی صفوں میں تقسیم اور رقابت کا شکار ہیں۔ ہلاکتوں کی درست تعداد آزادانہ تصدیق کے بعد ہی سامنے آ سکے گی۔

دیکھیے: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا کوئٹہ میں بزدلانہ حملہ، ایک شہری شہید

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *