سوات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 خوارج ہلاک

سوات کے علاقے مٹہ میں فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک اور راشد سر چوٹی پر قبضہ۔ 4 دہشت گردوں نے شہریوں کو انسانی ڈھال بنا لیا۔
سوات میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن، 4 خوارج ہلاک

سوات کے علاقے مٹہ میں فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 4 خوارج ہلاک، راشد سر ٹاپ پر قبضہ۔ محصور دہشت گردوں کی جانب سے شہریوں کو انسانی ڈھال بنانے کی کوشش۔

July 29, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور اہم ترین پہاڑی چوٹی راشد سر ٹاپ کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سوات کے علاقے مٹہ میں فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کی قابلِ اعتماد اطلاعات پر عمل میں لائی گئی۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد فورسز نے حکمتِ عملی کے تحت پیش قدمی کرتے ہوئے علاقے کی بلند ترین چوٹی راشد سر ٹاپ پر اپنا مکمل قبضہ قائم کر لیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ 4 دیگر دہشت گرد قریبی گھر میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ محصور دہشت گردوں نے گھر کے اہل خانہ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل محاصرے میں لے کر یرغمالیوں کی محفوظ رہائی اور باقی ماندہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے انتہائی محتاط انداز میں آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

دیکھیے: افغانستان میں مزاحمت کا دائرہ وسیع، پنجشیر و بدخشاں کے بعد سرپل میں طالبان رہنما قتل

متعلقہ مضامین

نیب اور ایف آئی اے نے پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔

November 4, 2026

پاکستان نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے اپنے پہلے مقامی ساختہ میزائل فاز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

November 4, 2026

امریکی مڈٹرم انتخابات میں دو مسلم امیدوار کامیاب ہوگئے۔ غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی نیو جرسی سے کانگریس پہنچ گئے۔

November 4, 2026

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں نیشنل فریڈم فرنٹ کے حملے کے بعد طالبان کے عسکری کندک میں شدید خوف پھیل گیا، واقعے میں 3 طالبان ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *