پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے کرم اور پکتیا کی سرحد پر پاکستانی اور افغان سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ سرحدی حدود کے قریب پیش آیا جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں پاکستانی حدود میں واقع علاقے سپینہ شگہ کے قریب پیش آئیں، جبکہ افغان جانب سے یہ کشیدہ صورتحال ‘اریوب’ کے سرحدی علاقے میں رپورٹ کی گئی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے اس تبادلے کے بعد سرحدی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کرم اور پکتیا کے اس سرحدی خطے میں مسلسل دوسرے روز بھی اسی نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں گزشتہ روز بھی دونوں اطراف فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
دیکھیے: پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ