کرم پکتیا سرحد پر پاک افغان فورسز میں جھڑپیں، صورتحال کشیدہ

پاک افغان سرحد پر کرم اور پکتیا کے قریب دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپوں اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
کرم پکتیا سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات

کرم اور پکتیا کی سرحد پر پاکستانی اور افغان سرحدی فورسز کے درمیان مسلسل دوسرے روز بھی جھڑپوں کی اطلاعات۔ سپینہ شگہ اور اریوب میں حالات کشیدہ۔

July 29, 2026

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے کرم اور پکتیا کی سرحد پر پاکستانی اور افغان سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ سرحدی حدود کے قریب پیش آیا جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں پاکستانی حدود میں واقع علاقے سپینہ شگہ کے قریب پیش آئیں، جبکہ افغان جانب سے یہ کشیدہ صورتحال ‘اریوب’ کے سرحدی علاقے میں رپورٹ کی گئی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے اس تبادلے کے بعد سرحدی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرم اور پکتیا کے اس سرحدی خطے میں مسلسل دوسرے روز بھی اسی نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں گزشتہ روز بھی دونوں اطراف فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

دیکھیے: پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ

متعلقہ مضامین

امریکی مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں برتری حاصل ہوگئی، ٹرمپ نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

November 4, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب بلوچ کو کمانڈر ان چیف کے عہدے سے الگ کر کے تمام اختیارات سینئر کمانڈ کونسل کے سپرد کر دیے ہیں۔

November 4, 2026

بلوچستان اور لکی مروت میں سکیورٹی کارروائیوں کے دوران خودکش بمبار سمیت 19 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوا۔

November 4, 2026

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *