بھارتی ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے فاتح ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

September 14, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کردیا۔

September 13, 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وائرل ویڈیو گمراہ کن نکلی، اصل ویڈیو میں وہ زمین پر گرا قلم اٹھانے کے لیے جھکے تھے، پاؤں چھونے کے لیے نہیں۔

September 13, 2026

پی ٹی آئی کے اندر اختلافات کے دوران خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈی آئی خان کے ترقیاتی فنڈز روک دیے۔

September 13, 2026

حوثیوں نے بحیرہ احمر کے تزویراتی میون جزیرے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد باب المندب کی سکیورٹی اور عالمی بحری تجارت پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

September 13, 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ سے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی اور کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

September 13, 2026

پاکستان نے ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، صدر ٹرمپ نے پاکستان مخالف پراپیگنڈا مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو چینی اسلحے کی فراہمی میں پاکستان کا نام شامل کرنے کی کوشش مسترد کر دی۔ پاکستان کے شفاف اور پرامن سفارتی کردار کی توثیق۔
چین اور پاکستان نے ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، صدر ٹرمپ

ایران کو چینی اسلحے کی فراہمی کے الزامات پر صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اور چین اس معاملے میں شامل نہیں ہیں جبکہ چین نے بھی ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

July 30, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو چینی ساختہ فضائی دفاعی ہتھیاروں کی مبینہ فراہمی سے متعلق پاکستان اور چین کو جوڑنے والی من گھڑت کوششوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ مWقف پاکستان کی شفاف سفارتی پالیسی اور خطے میں اس کے مثبت اور غیر جانبدارانہ کردار کی بڑی توثیق ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے پاکستان اور چین پر الزام تراشی پر مبنی سوال اٹھایا گیا۔ اس سوال میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کو چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام کی کھیپ پہنچائی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں ذاتی طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ چین ایران کو ایسے کسی ہتھیار کی فراہمی میں شامل نہیں۔

پاکستان پہلے ہی ان تمام قیاس آرائیوں اور بے بنیاد دعوؤں کی مکمل تردید کر چکا ہے کہ اس کی سرزمین کسی بھی ملک کو اسلحے کی ترسیل کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ پاکستان کا موقف ہمیشہ واضح اور شفاف رہا ہے، اور وہ خطے میں کسی قسم کی کشیدگی کا حصہ بننے کے بجائے صرف پرامن حل کا حامی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان، چین اور ترکیہ کے خلاف یہ غلط معلومات اور من گھڑت رپورٹس دراصل بھارت اور اسرائیل نواز معلوماتی نیٹ ورکس کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان سازشوں کا مقصد پاکستان کی کامیابی سے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا اور خطے میں شکوک و شبہات پیدا کرنا ہے۔

پاکستان خطے میں پائیدار امن، کشیدگی کے خاتمے اور فریقین کے درمیان بامقصد مذاکرات کے لیے مخلص ترین کردار ادا کر رہا ہے۔

اس بات کا واضح ثبوت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی مسلسل تعریف اور پاکستان کے غیر جانبدار ثالثی کے کردار کا اعتراف ہے۔ پاکستان آئندہ بھی خطے میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

بھارتی ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے فاتح ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

September 14, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کردیا۔

September 13, 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وائرل ویڈیو گمراہ کن نکلی، اصل ویڈیو میں وہ زمین پر گرا قلم اٹھانے کے لیے جھکے تھے، پاؤں چھونے کے لیے نہیں۔

September 13, 2026

پی ٹی آئی کے اندر اختلافات کے دوران خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈی آئی خان کے ترقیاتی فنڈز روک دیے۔

September 13, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *