ٹوٹے راستے، غیر محفوظ اسکول اور ناقص نکاسی آب، عوامی مفاد کے بجائے سیاسی مفادات پر کڑی تنقید۔

September 16, 2026

عوامی رائے نئے صوبوں کے حق میں ہو تو کوئی حکومت مستقل رکاوٹ نہیں بن سکے گی، اہم مؤقف سامنے آ گیا۔

September 16, 2026

نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کردیا، صدارتی انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا۔

September 16, 2026

او آئی سی نے مکہ مکرمہ کی جانب حوثی ڈرون کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

September 16, 2026

کوانٹم ویلی پاکستان کے تحت اسلام آباد میں اہم تقریب، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور صنعتی ترقی کے فروغ پر توجہ دی گئی۔

September 16, 2026

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، ڈرون حملے میں کالعدم بی ایل اے کے 7 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

September 16, 2026

بدخشاں طالبان مخالف مزاحمت کا نیا مرکز بننے لگا، امریکی رپورٹ

امریکی رپورٹ کے مطابق بدخشاں طالبان مخالف مزاحمت کا نیا مرکز بن رہا ہے، جہاں جولائی کے دوران ایک ضلعی ہیڈکوارٹر پر عارضی قبضہ بھی کیا گیا۔
بدخشاں مزاحمت

امریکی رپورٹ کے مطابق بدخشاں میں طالبان مخالف گروہوں کی کارروائیوں میں شدید اضافہ ہوا ہے، جس سے طالبان کو نئے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

August 1, 2026

امریکی تحقیقی ادارے فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان مخالف گروہوں کی کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے۔ جولائی کے آخری دو ہفتوں میں ہونے والے ان حملوں کے باعث طالبان پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

جریدے لانگ وار جرنل کے مطابق 17 جولائی کو مزاحمتی گروپ سپاہیانِ میہن نے یفتلِ سفلی کے ضلعی ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے عارضی قبضہ کر لیا۔ اگست 2021 میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کسی ضلعی مرکز سے ان کا کنٹرول ختم ہوا۔

طالبان حکام نے عارضی قبضے کی تصدیق کی لیکن دعویٰ کیا کہ حملے کے وقت حکام وہاں موجود نہیں تھے اور بعد میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب مزاحمتی گروپ کے سربراہ قیوم ملنگ نے گرفتاریوں کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 23 جولائی کو افغانستان فریڈم فرنٹ نے زیبک ضلع میں چوکیاں چھیننے کا دعویٰ کیا۔ اسی روز احمد مسعود کی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے بھی کران و منجان میں ایک چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

امریکی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ان گروہوں کے درمیان باقاعدہ مشترکہ آپریشنز کے شواہد نہیں ملے، لیکن ان کے بڑھتے رابطے مستقبل میں بڑے تعاون کی نشاندہی کرتے ہیں اور بدخشاں اب مزاحمت کا نیا مرکز بن رہا ہے۔

دیکھیے: بدخشاں: طالبان آرمی چیف کی رہائش گاہ پر حملہ، مزاحمت میں اضافہ

متعلقہ مضامین

ٹوٹے راستے، غیر محفوظ اسکول اور ناقص نکاسی آب، عوامی مفاد کے بجائے سیاسی مفادات پر کڑی تنقید۔

September 16, 2026

عوامی رائے نئے صوبوں کے حق میں ہو تو کوئی حکومت مستقل رکاوٹ نہیں بن سکے گی، اہم مؤقف سامنے آ گیا۔

September 16, 2026

نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کردیا، صدارتی انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا۔

September 16, 2026

او آئی سی نے مکہ مکرمہ کی جانب حوثی ڈرون کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

September 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *