لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کے لیے نامزد کردیا

نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کردیا، صدارتی انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا۔
نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر نامزد کردیا

نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے نامزد کردیا۔ صدارتی انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا، کاغذات نامزدگی 19 ستمبر کو جمع ہوں گے۔

September 16, 2026

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کر دیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پارٹی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر نجیب نقی کو نامزدگی پر مبارکباد بھی دی۔

آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 24 ستمبر 2026 کو ہوگا۔ انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 19 ستمبر کو جمع کرائے جائیں گے اور اسی روز ان کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔

شیڈول کے مطابق امیدوار 23 ستمبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، جبکہ پولنگ 24 ستمبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ مظفرآباد میں ہوگی۔

ڈاکٹر نجیب نقی کون ہیں؟

ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کا تعلق آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے علاقے سدھنوتی، پلندری سے ہے۔ وہ آزاد کشمیر کی سیاست میں سرگرم رہے ہیں اور ماضی میں حکومت آزاد کشمیر میں مختلف اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی مشاورت کے بعد ان کا نام صدارتی امیدوار کے لیے منظور کیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے آئینی نظام کے تحت صدر کا انتخاب قانون ساز اسمبلی کے ارکان کرتے ہیں۔ حالیہ سیاسی عمل کے بعد اب ریاست میں صدر کے انتخاب کا مرحلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی کے بعد صدارتی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار واضح ہوگیا ہے۔ تاہم صدرِ ریاست کا حتمی فیصلہ 24 ستمبر کو ہونے والی پولنگ کے نتیجے میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *