ٹوٹے راستے، غیر محفوظ اسکول اور ناقص نکاسی آب، عوامی مفاد کے بجائے سیاسی مفادات پر کڑی تنقید۔

September 16, 2026

عوامی رائے نئے صوبوں کے حق میں ہو تو کوئی حکومت مستقل رکاوٹ نہیں بن سکے گی، اہم مؤقف سامنے آ گیا۔

September 16, 2026

نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کردیا، صدارتی انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا۔

September 16, 2026

او آئی سی نے مکہ مکرمہ کی جانب حوثی ڈرون کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

September 16, 2026

کوانٹم ویلی پاکستان کے تحت اسلام آباد میں اہم تقریب، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور صنعتی ترقی کے فروغ پر توجہ دی گئی۔

September 16, 2026

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، ڈرون حملے میں کالعدم بی ایل اے کے 7 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

September 16, 2026

مہاجرین کے حقوق کا احترام کیا جائے، میر واعظ کا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو دوٹوک پیغام

میر واعظ عمر فاروق نے 12 نشستوں کو مہاجرین کا مسلمہ حق قرار دیتے ہوئے رینجرز کی شہادت کے بعد ایکشن کمیٹی کے پرتشدد رویے کو بے نقاب کر دیا۔
میر واعظ عمر فاروق کا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو واضح پیغام

میر واعظ عمر فاروق نے 12 آئینی نشستوں کو مہاجرینِ کشمیر کا مسلمہ حق قرار دیتے ہوئےجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا پرتشدد رویہ بے نقاب کر دیا۔

August 1, 2026

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی عوامی تحریک اس وقت تک اخلاقی برتری برقرار نہیں رکھ سکتی جب تک وہ تمام طبقات، خصوصاً مہاجرینِ کشمیر کے آئینی و جمہوری حقوق کا احترام نہ کرے۔

میر واعظ عمر فاروق جیسے حریت رہنما کا یہ سخت اور واضح بیان اس بات کی دلیل ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اس وقت کس خطرناک اور منفی سرگرمیوں پر چل رہی ہے۔ عوامی مطالبات کے نام پر قائم کی جانے والی اس کمیٹی کے منفی رویے اور پرتشدد اقدامات نے اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یاد رہے کہ اسی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پھیلائی جانے والی پرتشدد کارروائیوں اور گھیراؤ کے دوران سکیورٹی پر مامور رینجرز کے اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا۔ ان افسوسناک واقعات کے بعد عوامی سطح پر اس کمیٹی کے طریقہ کار اور مقاصد پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

حریت رہنما نے واضح کیا کہ پاکستان میں مقیم لاکھوں مہاجرینِ کشمیر کی 12 آئینی نشستیں اور ان کا حقِ رائے دہی ایک مسلمہ آئینی حق ہے۔ ان نشستوں اور حقوق پر سوال اٹھانا یا انہیں سلب کرنے کی کوشش کرنا کسی طور پر بھی جمہوریت اور کشمیری یکجہتی کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

میر واعظ عمر فاروق نے زور دیا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹیسمیت تمام متعلقہ فریقین کو مساوات، انصاف اور باہمی احترام کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے تاکید کی کہ کشمیریوں کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے ایسا فریم ورک اپنایا جائے جو تمام طبقات کے لیے قابلِ قبول ہو۔

دیکھیے: راولاکوٹ میں عمارتوں پر مورچہ بند شرپسندوں کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں: پولیس

متعلقہ مضامین

ٹوٹے راستے، غیر محفوظ اسکول اور ناقص نکاسی آب، عوامی مفاد کے بجائے سیاسی مفادات پر کڑی تنقید۔

September 16, 2026

عوامی رائے نئے صوبوں کے حق میں ہو تو کوئی حکومت مستقل رکاوٹ نہیں بن سکے گی، اہم مؤقف سامنے آ گیا۔

September 16, 2026

نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کردیا، صدارتی انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا۔

September 16, 2026

او آئی سی نے مکہ مکرمہ کی جانب حوثی ڈرون کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

September 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *