راولاکوٹ میں عمارتوں پر مورچہ بند شرپسندوں کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں: پولیس

راولاکوٹ میں مسلح افراد کے سیکیورٹی فورسز پر حملے، ایک رینجرز اہلکار شہید۔ ایس ایس پی پونچھ کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پرامن تحریک کا دعویٰ حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا۔
راولاکوٹ میں عمارتوں پر مورچہ بند شرپسندوں کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں: ترجمان آزاد کشمیر پولیس

راولاکوٹ میں پرتشدد واقعات، رینجرز اہلکار شہید، 14 مظاہرین ہلاک۔ آزاد کشمیر پولیس کا دعویٰ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے حملوں میں امریکی ساختہ خودکار ہتھیار بھی برآمد۔

July 29, 2026

ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس اور ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت نے راولاکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے پرامن تحریک کا تاثر حقیقت کے برعکس ہے۔ شہر کی مختلف عمارتوں میں مسلح افراد مورچہ بند ہو کر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایس ایس پی خاور علی شوکت کے مطابق شرپسند عناصر کے ان حملوں کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ 15 پولیس و سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں نے ہر مرحلے پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، تاہم فورسز پر جدید اسلحے سے حملوں کے بعد قانون کے مطابق جوابی کارروائی ناگزیر ہو گئی تھی۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول، خودکار ہتھیار، گولہ بارود اور امریکی ساختہ جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ برآمدگی اور فورسز پر فائرنگ کے واقعات سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے بیانیے کی نفی کرتے ہیں۔

ترجمان پولیس نے انکشاف کیا کہ ان شرپسند عناصر کے تانے بانے باہر سے ملتے ہیں جو آزاد کشمیر کا امن اور سماجی ہم آہنگی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے اور اداروں پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور مسلح گروہوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

دیکھیے: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا زہریلا بیانیہ: تحریکِ آزادی کے محسن بھی محفوظ نہیں

متعلقہ مضامین

امریکی مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں برتری حاصل ہوگئی، ٹرمپ نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

November 4, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب بلوچ کو کمانڈر ان چیف کے عہدے سے الگ کر کے تمام اختیارات سینئر کمانڈ کونسل کے سپرد کر دیے ہیں۔

November 4, 2026

بلوچستان اور لکی مروت میں سکیورٹی کارروائیوں کے دوران خودکش بمبار سمیت 19 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوا۔

November 4, 2026

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *