سوات میں 9 سالہ ایشمل کے قتل نے خیبر پختونخوا میں خواتین اور بچوں کے تحفظ، پولیس کارکردگی اور نظامِ انصاف پر نئے سوالات اٹھا دیے۔

September 18, 2026

بلوچستان: ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

September 18, 2026

جمائما گولڈ اسمتھ نے 22 سال بعد آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کر لی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

September 18, 2026

طالبان حکومت نے حوثیوں سے رابطہ کر کے سعودی عرب پر حملے تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پاکستان پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

September 18, 2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 17 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے۔

September 18, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔

September 18, 2026

جنگ رکے گی یا آگ بھڑکے گی؟ ایران امریکہ کے درمیان امن مذاکرات آج ہوں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آج اہم مذاکرات شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ اور تباہی کے بجائے سفارتی حل اور معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں۔
جنگ رکے گی یا آگ بھڑکے گی؟ ایران، امریکہ کے درمیان امن مذاکرات آج ہوں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ آج اہم مذاکرات کا اعلان۔ عرب ممالک اور ایران کی درخواست پر حملہ مؤخر کرنے اور سفارتی حل کو ترجیح دینے کا دعویٰ۔

August 3, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آج اہم مذاکرات دوپہر سے شروع ہوں گے، تاہم انہوں نے کسی ممکنہ معاہدے کے لیے حتمی ڈیڈ لائن دینے سے گریز کیا ہے۔

نیو جرسی سے واشنگٹن واپسی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ رابطے مذاکراتی فریم ورک کے تحت ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ نشست کہاں ہوگی اور کون شریک ہوگا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا کیونکہ جنگ میں بہت سے لوگ جان سے جاتے ہیں، میری ترجیح بات چیت کے ذریعے معاہدہ طے کرنا ہے۔

انہوں نے ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا کہ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی درخواست پر امریکا نے ایران پر بڑا فوجی حملہ مؤخر کیا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حملہ ہوتا تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا، لیکن خطے کے ممالک کی اپیل پر اسے روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکا کی اولین ترجیح ہے، اور امید ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ طے پا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی توانائی کی منڈی شدید دباؤ کا شکار ہے، جہاں سے دنیا کی 20 فیصد خام تیل اور ایل این جی کی ترسیل ہوتی ہے۔

عالمی برادری کی نظریں آج ہونے والے ان مذاکرات پر مرکوز ہیں کیونکہ ان کے نتائج مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی اور عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔

دیکھیے: ٹرمپ ایران کے خلاف سخت ترین فیصلے کے لیے تیار: امریکی وزیر خارجہ

متعلقہ مضامین

سوات میں 9 سالہ ایشمل کے قتل نے خیبر پختونخوا میں خواتین اور بچوں کے تحفظ، پولیس کارکردگی اور نظامِ انصاف پر نئے سوالات اٹھا دیے۔

September 18, 2026

بلوچستان: ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

September 18, 2026

جمائما گولڈ اسمتھ نے 22 سال بعد آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کر لی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

September 18, 2026

طالبان حکومت نے حوثیوں سے رابطہ کر کے سعودی عرب پر حملے تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پاکستان پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

September 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *