کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

القاعدہ اور فتنۃ الخوارج کو افغان رجیم کی پشت پناہی حاصل ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ سمیت دیگر عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں اور تربیتی مراکز میسر ہیں، جو خطے کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
افغان سرزمین پر القاعدہ، فتنہ الخوارج سمیت دہشتگرد تنظیمیں سرگرم

اقوام متحدہ کی کمیٹی کے رکن ایڈمنڈ فٹن براؤن کا انکشاف: افغانستان میں القاعدہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کو طالبان کی سرپرستی اور محفوظ ٹھکانے حاصل ہیں۔

August 3, 2026

اقوام متحدہ کی دہشت گردی سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے افغان طالبان حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ سمیت متعدد شدت پسند تنظیموں کو اب بھی محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔

کمیٹی کے رکن ایڈمنڈ فٹن براؤن نے افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ القاعدہ کو افغانستان میں جدید تربیتی مراکز، نئی بھرتیوں کے مواقع اور محفوظ ٹھکانے فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث یہ تنظیم اپنے نیٹ ورک کو فعال رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ طالبان حکومت کی جانب سے بعض شدت پسند گروہوں کو افغان سرزمین سے سرحد پار حملوں کی اجازت دی جا رہی ہے، جو خطے کے امن و استحکام اور خصوصاً پڑوسی ممالک کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔

ایڈمنڈ فٹن براؤن کے مطابق افغانستان میں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، ترکستان اسلامک موومنٹ اور جماعت انصار اللہ جیسے خطرناک گروہ اپنے اڈوں کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں طالبان حکومت کی خاموش حمایت حاصل ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے نے واضح کیا کہ طالبان حکومت ان گروہوں کو اپنے سیاسی و علاقائی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، اسی لیے عالمی برادری طالبان کو دہشت گردی کے خلاف قابلِ اعتماد شراکت دار تصور نہیں کر سکتی۔

دوسری جانب افغان طالبان انتظامیہ نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ وہ دوحہ معاہدے کے تحت اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر قائم ہیں۔ تاہم، عالمی اداروں اور انٹیلی جنس رپورٹس نے طالبان کے ان دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *