کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

طالبان کے خلاف اعلانِ جنگ؟ جنرل سمیع سادات نے امریکہ سے مدد مانگ لی

یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے قندھار سے طالبان کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ اور برطانیہ سے سیاسی حمایت کی اپیل کر دی۔
طالبان کے خلاف جنگ کا اعلان؟ جنرل سمیع سادات نے امریکہ سے مدد مانگ لی

جنرل سمیع سادات کا طالبان کے خلاف جنگ کا اعلان؛ امریکہ، برطانیہ اور نیٹو سے طالبان حکومت کے خاتمے کے لیے سیاسی و سفارتی مدد مانگ لی۔

August 3, 2026

افغان شمالی اتحاد کی معروف تنظیم یونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے افغان طالبان کے خلاف باقاعدہ عسکری جنگ کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ تحریک کو مؤثر بنانے کے لیے امریکہ اور برطانیہ سے باقاعدہ سیاسی و سفارتی مدد مانگ لی ہے۔

ایک اہم ویڈیو پیغام میں جنرل سمیع سادات نے انکشاف کیا کہ ان کی فورسز نے طالبان کے گڑھ قندھار سے عسکری کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کا دائرہ جلد پورے افغانستان میں پھیلایا جائے گا۔

انہوں نے امریکہ، برطانیہ، نیٹو اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس موقع پر درست رخ پر کھڑے ہوں اور طالبان کے خلاف اس جدوجہد میں ان کی سیاسی و سفارتی حمایت کریں۔

جنرل سمیع سادات نے واضح کیا کہ ان کی جنگ صرف طالبان تک محدود نہیں، بلکہ وہ خطے میں فعال دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں جیسے القاعدہ، داعش اور تحریکِ طالبان پاکستان کے خلاف بھی یکساں نبرد آزما ہیں۔

ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ خطے کے کسی ملک کے لیے مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے بلکہ تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن مستقبل کے خواہاں ہیں۔

سربراہ یونائیٹڈ فرنٹ نے عزم ظاہر کیا کہ ان کی فورسز تمام تر عسکری کارروائیوں کے دوران بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گی، تاہم اپنی دفاعی حکمتِ عملی کے لیے وہ کسی بھی بیرونی ملک کی اجازت کے پابند نہیں ہوں گے۔

دیکھیے: طالبان مخالف مزاحمت میں شدت؛ جنرل یاسین ضیا نے نئے افغانستان کا خاکہ پیش کر دیا

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *